ٖ تیز رفتار اور اوورلوڈ گاڑیوں کیلئے خطرے کی گھنٹی بج گئی وائس آف چکوال (VOC)


تلہ گنگ (عامراعوان) تیز رفتار اور اوورلوڈ گاڑیوں کیلئے خطرے کی گھنٹی بج گئی،ڈی پی او چکوال عادل میمن نےٹریفک پولیس و پنجاب پولیس کے افسران و اہلکاروں پر مشتمل تین سکوارڈ تشکیل دے دیے،تفصیلات کے مطا بق بلکسر تا دندہ شاہ بلاول روڈ پر روزانہ کی بنیاد پر ہونے والے حادثات کے پیش نظر تیز رفتار اور اوورلوڈ گاڑیوں کیلئے لائحہ عمل تیارکر لیا گیا ہے،ڈی پی او چکوال عادل میمن نےٹریفک پولیس و پنجاب پولیس کے افسران و اہلکاروں پر مشتمل تین سکوارڈ تشکیل دے دیے ہیں جو بلکسر سےدندہ شاہ بلاول تک مسلسل پٹرولنگ کریں گے اور تیز رفتار و اوورلوڈگاڑیوں کا نہ صرف چالان کریں گے بلکہ سخت سے سخت کاروائی عمل میں لائی جائے گی۔تاکہ تیز رفتاری و اوولوڈنگ کی وجہ سے ہونے والےحادثات پر کنٹرول کیا جا سکے

0 Comments:

ایک تبصرہ شائع کریں

 
وائس آف چکوال (VOC) © 2007-2023. All Rights Reserved. Powered by Blogger
Top