ٖ ریلوے اراضی ڈھڈیال پر بننے والے پارک کے منصوبے کا باقاعدہ افتتاح کردیا گیا وائس آف چکوال (VOC)

ڈھڈیال (ڈاکٹرزاہدعباس چوہدری) کمشنر راولپنڈی اور ڈی سی چکوال کے حکم پر اے سی چکوال مظفر مختار نے ریلوے اراضی ڈھڈیال پر بننے والے پارک کے منصوبے کا باقاعدہ افتتاح کر دیا تفصیلات کے مطابق جمعرات کے روز اے سی چکوال مظفر مختار نے ڈھڈیال کا دورہ کیا اور ڈھڈیال ریلوے اراضی پر پارک بنانے کے منصوبے کا افتتاح کیا.  اس موقع پر انہوں نے بتایا کہ 100 کنال اراضی پر پارک بنانے کے منصوبے پر حکومت کے احکامات کی روشنی میں کام شروع کر دیا گیا.  سب سے پہلے جگہ کی صفائی کی جائے گی اور جلد ہی پارک کی تعمیر شروع کر دی جائے گی. واضح رہے کہ ڈھڈیال نہ صرف ایک کاروباری مرکز ہے بلکہ ارد گرد کے نواحی علاقوں سے بہت سے لوگ روزانہ اپنی ضروریات کے لیے ڈھڈیال آتے ہیں.  ایسے میں ڈھڈیال سمیت نواحی علاقے کے لاکھوں لوگوں کے لیے کوئی تفریحی مقام نہیں تھا.  علاقہ کے عوامی حلقوں نے اس پارک کی تعمیر کے منصوبے کو تفریحی حوالے سے قابل تحسین قرار دیا ہے۔

0 Comments:

ایک تبصرہ شائع کریں

 
وائس آف چکوال (VOC) © 2007-2023. All Rights Reserved. Powered by Blogger
Top