ٖ اسسٹنٹ کمشنر چکوال نے آزادکشمیرسمگل کرنے والے گندم ٹرک کو پکڑ لیا وائس آف چکوال (VOC)

چکوال (ملک عظمت حیات بیوروچیف ایس بی آئی)چکوال اسسٹنٹ کمشنر چکوال مظفر مختار کی ایک اور بڑی کامیاب کاروائی۔معروف کاروباری و سیاسی شخصیت شیخ ریاض فاروقی کے بھائی شیخ رضوان فاروقی کی حقانی فلور ملز کو کوٹے میں ملنے والی 640 بوری گندم پکڑ لی گئی۔یہ گندم چکوال سے آزادکشمیر سمگلنگ کی جارہی تھی۔جہلم روڈ پر کھیوال کے اسسٹنٹ کمشنر چکوال نے محکمہ فوڈ کے عملے کے ہمراہ کاروائی کرتے ہوئے گندم ٹرک کو پکڑ لیا اور تھانہ صدر چکوال میں ملز مالکان کے خلاف مقدمہ درج کرا دیا گیا ہے جبکہ محکمہ فوڈ کو حقانی فلور ملز کا گندم کا کوٹہ منسوخ کرنے کے لئے بھی سفارشات بھجوا دی گئی ہیں۔اس گندم کی مالیت لاکھوں روپے بنتی ہے۔ 

0 Comments:

ایک تبصرہ شائع کریں

 
وائس آف چکوال (VOC) © 2007-2023. All Rights Reserved. Powered by Blogger
Top