اسلام آباد (حیدر نقوی) انکل آپ نے میرے چھوٹے بہن بھائیوں کو نہیں بتانا کہ بابا کو کیا ہوا ہے۔ شہید کرنل مجیب الرحمٰن کے بارہ سالہ بیٹے کی کمانڈنگ آفیسر سے درخواست ہر آنکھ کو اشکبار کرگئی۔ آئی ایس آئی سی ٹی سی ڈیرہ اسمعیل خان کے کمانڈنگ آفیسر کرنل مجیب الرحمن ٹانک کے قریب دہشت گردوں کے خلاف آپریشن میں شہید ہوگئے۔ پاکستان آرمی کے اس بہادر آفیسر نے شہادت سے قبل دو انتہائی سفاک دہشت گردوں کو واصل جہنم کیا جو کہ ڈیرہ اسماعیل خان میں دہشت گردی کی ایک بہت بڑی کاروائی کرنے جارہے تھے۔ استور کے قریب علاقے بنجی سے تعلق رکھنے والے کرنل مجیب الرحمٰن نے PMA 91 لانگ کورس میں کمیشن حاصل کیا۔ اطلاعات کے مطابق جس وقت کرنل مجیب کو زخمی حالت میں سی ایم ایچ پنڈی منتقل کیا گیا اُن کے بارہ سالہ بیٹے نے باپ سے لپٹ کر شکایت کی کہ یہ چیٹنگ ہے کیونکہ آپ نے کہا تھا کہ ہم دشمنوں کے ساتھ مقابلہ کرینگے اس منظر کو دیکھ کر وہاں موجود دیگر لوگ اپنے جذبات پر قابو نہ پاسکے اور ڈھاریں مار کر رونے لگے۔ بعد ازاں جب کرنل کے جسد خاکی کو تدفین کیلئے لے جایا جارہا تھا تو شہید کرنل کے بارہ سالہ بیٹے نے انتہائی معصومیت سے کمانڈنگ آفیسر کو درخواست کی کہ انکل میرے دوسرے بہن بھائیوں کو نہیں بتائیے گا کہ بابا کو کیا ہوا ہے۔ شہید کرنل مجیب الرحمن کے تین بیٹے اور ایک بیٹی ہے۔ سب سے بڑے بیٹے کی عمر بارہ سال کے قریب ہے۔
سبسکرائب کریں در:
تبصرے شائع کریں (Atom)
0 Comments:
ایک تبصرہ شائع کریں