ٖ 9 مئی کا دن کوی مذاق تو نہیں وائس آف چکوال (VOC)

 

راقم التحریر ۔بنارس خان

یہ جو ہم محفوظ ھیں

اسکے پیچھے وردی ھے

ایک مشہور قول ھے کہ اگر کسی ملک کو توڑنا ھو تو اسکی فوج اور محافظوں کے خلاف عوام کو کر دیا جاے۔

9 مئی 2023 کو گزرے سال بیت گیا۔ سارا سال سوشل میڈیا ۔ پرنٹ میڈیا عوامی محفلوں وغیرہ میں 9 مئی واقعات کا تذکرہ ھوتا رہا کچھ احباب اس پر مزاحیہ انداز میں تذکرے کرتے رہے اور کچھ سنجیدہ نظر آے۔لیکن یہ ایک انتہاہی سنجیدہ معاملہ تھا جسکو سوچنے سمجھنے کی ضرورت ھے 

 ۔بندہ ناچیز آپ کی توجہ ففتھ وار جنریشن کی طرف مبذول کروانا چاہتا ھے کیونکہ اس ترقی یافتہ دور میں دشمن ممالک کے درمیان  آمنے سامنے کی جنگیں بہت ھی کم ھو رہیں ھیں لیکن چھپ کر اور مختلف چالیں چل کر ممالک کو اندر سے کمزور کرنے اور کھوکھلا کرنے کی مہمات تیزی سے جاری ھیں جو کہ انتہاہی خطرناک طریقہ کار ھے۔جس میں عوام اور ادرواں کو آمنے سامنے لایا جاتا ھے۔9 مئی 2023 بھی اسکی ایک کڑی تھی۔

۔دشمن ممالک اپنے حریف کو اگر جنگ کے ذریعے سے شکست دینے کے اہل نہ ھوں تو وہ اس ملک کی افواج اور دیگر فورسز کے خلاف نفرت انگیز مواد اور مختلف حیلے بہانوں سے حکمت عملی اختیار کرتے ھیں۔جو کہ پیسہ لگا کر غدار خرید کر یا اس ملک کی عوام کے محافظوں کے خلاف زہن سازی بذریعہ مختلف ذرائع میڈیا۔لٹریچر وغیرہ سے حدف حاصل کرنے کا طریقہ کار اپناتے ھیں۔اور یہ اتنا جلدی نہیں ھوتا یہ کام وہ آہستہ آہستہ کرتے ھیں۔تاکہ ایک نفرت انگیز لاوہ اس ملک کی عوام کے اندر پیدا کیا جاے اور وقت آنے پر پھٹایا جاسکے۔اور اس ملک کے خلاف اپنے مذموم مقاصد کی تکمیل کی جاسکے۔

راقم التحریر حساس قسم کی طبعیت کا مالک ھونے کی وجہ سے ان چیزوں کو محسوس کرتا ھے۔سوشل میڈیا پر  انڈین اینکرز اور چند غداروں کے پاک فوج اور اداروں کے خلاف پروگرامز و ویلاگ اور اداروں میں موجود افسران کے زاتی زندگیوں کو موضوع بحث بنا کر  پیش کرتے دیکھ کر ورطہ حیرت میں ڈوب گیا۔اور اسطرع بہت سارے لوگ جو اداروں کے خلاف ایک منظم مہم جوئی میں مصروف ھیں انکا پاکستان میں سوشل میڈیا پر وائرل ھونا انتہای قابل مذمت ھے۔انکا سدباب ضروری ھے۔آزادی راے بھی ایک حد تک اچھی لگتی ھے۔اور ایسی آزادی راے جو ملک کے قانون سے متصادم ھو اور ملکی مفادات کے خلاف ھو اس پر مکمل پابندی عائد ھونی چاہیے۔

9 مئی 2023 کا دن ابھی تک ہمارے ذہنوں سے نہیں اترا کس طرع عوام کی گئی ذہن سازی کا پیش خیمہ ایک بہت بڑا سانحہ رونما ھوا۔ہماری ریڈ لائن دفاع کی لیکر عبور کرنے کی ناکام کوشش کی گئی ۔جس کے حوالے سے ہر کسی کی سوچ کچھ اور سکتی ھے مگر ظاہراً جو سامنے آیا وہ قابل مذمت ھے۔ملک بھر میں پاکستان کے محافظوں کے دفاتر ۔گاڑیوں کو جلایا گیا اور حملے کیے گئے شہدائے پاکستان کی یاداشتوں اور عظیم قربانیوں کی یادوں کو توڑا اور جلایا گیا۔قابل افسوس دن تھا۔اور تاریخ کے اوراق میں سیاہ الفاظ میں لکھا جاے گا 

 9 مئی کے موقعے پر اداروں کا صبر قابل تحسین اور دیدنی تھا اگر ادارے حرکت کرتے تو بہت بڑے سانحے کا پیش خیمہ ثابت ھوسکتا تھا۔کیونکہ ریاست سے اوپر کوی نہیں اور ریاست اپنی رٹ قائم کرنا بھی جانتی ھے۔اور رہی ہماری فوج کی بات تو یہ وہ اعلی فوج ھے جس نے سویت یونین جیسے اژدھا جو پاکستان کی طرف میلی آنکھ سے دیکھنے کا سوچ رہا تھا اسکو وہ سبق سکھایا کہ ابھی تک وہ سھنبل نہ پا رہا ھے ۔ماضی قریب میں افغانستان کی مثال کسی سے ڈھکی چھپی نہیں اور اسطرع کئی اندرونی اور بیرونی محاز فتح کیے ہم سے کئی گنا بڑا پڑوسی دشمن ملک بھی جارحیت کرنے سے پہلے سو بار سوچتا ھے اور کئی عظیم کارنامے جنکو آج تک دنیا یاد کرتی ھے سب کچھ ہماری مضبوط فوج اور محافظوں کی بدولت ھے مگر 9 مئی کو سامنے صرف ہماری بھولی بھالی عوام تھی جنکو اکسایا گیا تب صبر کا پیالہ پینا پڑا۔

ہم یہ جو محفوظ ھیں یہ سب ہماری فوج اور فورسز ہمارے مضبوط محافظوں کی بدولت ھے۔آپ ان ممالک کے حال کا جائزہ لیں جنکی فوج نہیں یا کمزور فوج ھے۔ہماری افواج اندرونی اور بیرونی دونوں محازوں پر دشمن سے نبردآزما ھے اور شکست دے رہی ھے۔ ہم جو سکون سے سوتے ھیں ہمارے محافظ جاگتے ھیں۔

مستقبل میں 9 مئی 2023جیسے واقعات کی روک تھام کیلئے اداروں کو مضبوط حکمت عملی اختیار کرنی چاہیے 9 مئی واقعات میں ملوث افراد کو انصاف کے کٹہرے میں لایا جاے تاکہ مستقبل میں کوی ایسا قدم  اٹھانے کا سوچے بھی نہیں۔اور بھولی بھالی پاکستانی عوام کو بھی دشمن کی گھٹیا چالوں سے متعلق آگاہی پیدا کرنے کیلے باقاعدہ میڈیا آگاہی مہم چلانی چاہیے آگاہی ورکشاپس اور لٹریچر عوام  تک پہنچنا چاہیے تاکہ دشمن کے ہر حربے سے آگاہ ھو سکیں ۔ملک پاکستان میں نفرت آمیز مواد پر مکمل پابندی عائد کرنی چاہیے ۔تاکہ پاکستان کی عوام کو دشمن کی چالوں سے محفوظ رکھا جا سکے۔میرے پاکستانیوں اگر پاکستان ھے تو ہم ھیں جب تک ہمارے محافظ جاگ رہے ہیں کوی بھی دشمن اس ملک پاکستان کا بال بیکا نہیں کرسکتا۔

اللہ تعالیٰ سے دعا ہے کہ ملک پاکستان کو ہمیشہ شاد و آباد رکھے آمین 

پاکستان زندہ باد ۔پاک فوج زندہ باد ۔پاکستان کی فورسز زندہ باد 

0 Comments:

ایک تبصرہ شائع کریں

 
وائس آف چکوال (VOC) © 2007-2023. All Rights Reserved. Powered by Blogger
Top