ٖ ثاقبہ کی موت کالا پتھر نامی زہر استعمال کرنے سے ہوئی، 4 سے 6 گھنٹے میں موت واقع ہو جاتی ہے وائس آف چکوال (VOC)
ہیڈ لائن

2:26 PM استاد کا احترام

 

 مسلم باغ میں واقع گرلز کالج کی خودکشی کرنے والی طالبہ ثاقبہ حکیم کی میڈیکل رپورٹ جاری کر دی گئی ۔ رپورٹ کے مطابق موت کالا پتھر نامی زہر استعمال کرنے سے ہوئی جس سے 4 سے 6 گھنٹے میں موت واقع ہو جاتی ہے ۔


ثاقبہ نے پرنسپل کی جانب سے داخلہ نہ بھجوانے پر 13 جنوری کو خودکشی کر لی تھی جسے فوری طور پر مسلم باغ سول ہسپتال پہنچایا گیا جہاں ڈاکڑز نے ثاقبہ کا معدہ صاف کیا تاہم اس کے باوجود ثاقبہ کی حالت بہتر نہ ہوئی جس پر ہسپتال انتظامیہ نے اسے کوئٹہ سول ہسپتال ریفر کر دیا گیا مگرثاقبہ مسلم باغ سے آتے ہوئے کچلاک کے قریب دم توڑ گئی اور جب اسے سول ہسپتال لایا گیا تو وہ مردہ حالت میں تھی ۔


رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ زہر کی وجہ سے ثاقبہ کے دل اور گردوں نے کام کرنا چھوڑ دیا تھا ۔

0 Comments:

ایک تبصرہ شائع کریں

:) :)) ;(( :-) =)) ;( ;-( :d :-d @-) :p :o :>) (o) [-( :-? (p) :-s (m) 8-) :-t :-b b-( :-# =p~ $-) (b) (f) x-) (k) (h) (c) cheer
Click to see the code!
To insert emoticon you must added at least one space before the code.

 
وائس آف چکوال (VOC) © 2007-2023. All Rights Reserved. Powered by Blogger
Top