ٖ سوشل میڈیا پر کرونا وائرس پھیلانے کی دھمکی دینے والا شخص گرفتار وائس آف چکوال (VOC)


ایف آئی اے کی کاروائی، سوشل میڈیا پر کرونا وائرس پھیلانے کی دھمکیاں دینے والا شخص گرفتار ، گزشتہ روز سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو وائرل ہوئی تھی جس میں ایک شخص نے دعوای کیا تھا کہ اسے کرونا وائرس ہے

تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز سوشل میڈیا ور ایک ویڈیو وائرل ہوئی، ویڈیو میں موجود شخص نے یہ دعوای کیا کہ اسے کرونا وائرس ہے۔

اس شخص نے ویڈیو میں دعوای کیا کہ وہ بہت جلد یہ وائرس ہر جگہ پھیلا دے گا

یہ ویڈیو وائرل ہوتے ہی تیزی سے سوشل میڈیا پر پھیلی اور لوگوں نے اعلی حکام سے اپیل کی کہ اس شخص کو گرفتار کیا جائے۔عوامی شکایت پر نوٹس لیتے ہوئے ایف آئی اے نے ویڈیو میں موجود شخص کو گرفتار کر کے نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا ہے۔

0 Comments:

ایک تبصرہ شائع کریں

 
وائس آف چکوال (VOC) © 2007-2023. All Rights Reserved. Powered by Blogger
Top