ٖ کے ڈی اے ملازمین کے واجبات پر سندھ حکومت کا خصوصی پکیج وائس آف چکوال (VOC)
ہیڈ لائن

2:26 PM استاد کا احترام

وزیر بلدیات سندھ سید ناصر حسین شاہ نے بروز پیر اٹھائیس ستمبر کو کے ڈے اے سوک سینٹر کراچی میں گورننگ باڈی کے اجلاس سے خطاب  کے بعد میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے بتایا کہ کے ڈی اے ملازمین کے تمام واجبات کی یکمشت ادائیگی کیلئے سندھ حکومت سے خصوصی پکیج کیلئے اقدامات کیئے جائیں گے، عوام کی سہولیات اور ریلیف کیلئے کے ڈی اے کو جدید تقاضوں سے ہم آہنگ کرنا وقت کی اہم ضرورت ہے افسران لوگوں کیلئے مسائل کو ترجیح دیں۔


 وزیر بلدیات  نے کہا کہ چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کی خصوصی ہدایات ہیں کہ نہ صرف ملازمین کی تنخواہوں بلکہ پینشنروں کو خصوصی طور پر وقت پر بلا تعطل ادائیگیوں کو یقینی بنایا جائے، وزیر بلدیات نے کہا کہ عوام کی سہولیات اور ریلیف کیلئے کے ڈی اے کو جدید تقاضوں سے ہم آہنگ کرنا وقت کی اہم ضرورت ہے انہوں نے ہدایت دی کہ تمام افسران لوگوں کے مسائل کے حل کو ترجیح دیں۔ کے ڈی اے کے دفاتر آنے والے کسی بھی شہری کو بلاوجہ تنگ نہ کیا جائے اور نہ ہی غیر ضروری طور پر انہیں دفاتر کے چکر لگانے پر مجبور کیا جائے۔


وزیر بلدیات نے کہا کہ ہر ممکن وسائل کی بروئے کار لاتے ہوئے کے ڈی اے کو دوبارہ ترقی کی بلندیوں کی طرف گامزن کیا جائے، انہوں نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ آج گورننگ باڈی کے اجلاس میں ممبران کی جانب سے کافی معاملات کی منظوری دی گئی تاکہ ادارے میں بہتری لائی جاسکے، انھوں نے کہا کہ گزشتہ روز ڈسٹرکٹ سنٹرل کا تفصیلی دورہ کیا تھا اور اسے ماڈل ضلع کے طور پر لیا گیا ہے وہاں پر گلیوں، سڑکوں، صفائی، ستھرائی اور سیوریج کے پانی سمیت دیگر مسائل کو حل کیا جائے گا، تمام بلدیاتی اداروں سے گوسٹ ملازمین کا خاتمہ کیا جائیگا، وزیر بلدیات نے کہا کہ بلدیاتی اداروں میں گھوسٹ ملازمین کی کھوج لگانے کا کام شروع کردیا گیا ہے کیونکہ گوسٹ ملازمین نہ صرف اداروں پر بوجھ ہیں بلکہ حقدار کا حق مارنے کے ذمہ دار بھی ہیں جلد ہی ایسے ملازمین کے حوالے سے تفصیلات سب کے سامنے لائیں گے۔ صوبائی وزیر نے کہا کہ عوام کو سستے گھروں کی فراہمی کیلئے کم لاگت ہاوسنگ اسکیموں کو متعارف کرانے کی چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کی جانب سے خصوصی ہدایات ہیں۔ صحافی کے سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ گیس کی کمی، بجلی کی بندش کے خلاف ایک لائحہ عمل کے تحت بھرپور احتجاج کیا جائیگا۔ اجلاس میں سیکریٹری بلدیات نجم احمد شاہ نے واضح کیا کہ کے ڈی اے کے تحت ہونے والے پلاٹوں کی نیلامی کا طریقہ کار مکمل شفاف اور ضابطہ کار کے تحت کیا جائے، ہر قانونی پہلو کی جانچ پڑتال اور تصدیق کے بعد ہی کسی بھی طرح کی نئی اسکیم یا منصوبہ شروع کیا جائے۔


وزیر بلدیات نے کہا کہ ادارے کے مالی معاملات اور ادائیگیوں میں کسی بھی قسم کا کوئی ابہام یا شک و شبہ نہیں رہنا چاہیے، ڈائریکٹر جنرل کے ڈی اے آصف اکرم نے گورننگ باڈی ممبران کو بریفنگ دیتے ہوئے مختلف شعبہ اور معاملات کے حوالے سے تفصیلات بتائیں اور امید ظاہر کی کہ وزیر بلدیات سید ناصر حسین شاہ کی ہدایات اور رہنمائی میں کے ڈی اے کے ادارے کو ایک بار پھر کی سہولیات کا ادارہ بنایا جائیگا اور اس کیلئے تمام محکموں کے سربراہان پر عزم ہیں۔۔۔۔ معزز قارئین!! مون سون بارش کے بعد کراچی سمیت سندھ بھر آفت زدہ صورتحال سے گزر رہا ہے میں نے کراچی سینٹرل کے پوش اور بہترین علاقے شادمان ٹاون کی بدترین صورتحال سے متعلقہ وزرا کے علم میں لایا اور ساتھ ساتھ کے ڈی اے، کے ایم سی اور واٹر بورڈ کے بھی ذمہ داران افسران کو بآور کرایا کہ نارتھ ناظم آباد کے اد جنت نظیر علاقے شادمان ٹاون اب دوزخ ترین کی صورت اختیار کرگیا ہے، مجھے خوشی ہے کہ وزیر اعلی سندھ اور وزیر بلدیات کے آفس نے امید اور یقین دلائی ہے کہ جلد شادمان ٹاون نمبر ایک اور دو کی سڑکوں، سوریج اور پانی کی سپلائی کو بہتر بنایا جائیگا تاکہ کل کے بہترین علاقے آج بھی بہترین نظر آئیں، ایڈمنسٹریٹر تعنیاتی کے بعد کراچی بھر میں بلدیاتی وزیر اور بلدیاتی اداروں کیساتھ ساتھ وزیر تعلیم کے دورے معائنے جاری ہیں  اور کافی متحرک نظر آرہے ہیں۔ 

0 Comments:

ایک تبصرہ شائع کریں

:) :)) ;(( :-) =)) ;( ;-( :d :-d @-) :p :o :>) (o) [-( :-? (p) :-s (m) 8-) :-t :-b b-( :-# =p~ $-) (b) (f) x-) (k) (h) (c) cheer
Click to see the code!
To insert emoticon you must added at least one space before the code.

 
وائس آف چکوال (VOC) © 2007-2023. All Rights Reserved. Powered by Blogger
Top