ٖ آرمینیا اور آزر بائیجان ایک اور مکمل جنگ کے دہانے پر وائس آف چکوال (VOC)
ہیڈ لائن

2:26 PM استاد کا احترام


آرمینیا اور آزر بائیجان ایک اور مکمل جنگ کے دہانے پر آن پہنچے ہیں۔ ہمارے لیے یہ دلچسپی اور حیرت کا باعث ہو کہ پاکستان دنیا کا واحد ملک ہے جس نے آرمینیا کو تسلیم نہیں کیا۔ اسکی بنیادی وجہ طاقت کے استعمال سے انٹرنیشنل بارڈر کو تبدیل کرنا اور آزری مسلمانوں کا قتل عام ہے۔


پاکستان کی طرف سے آرمینیا کو تسلیم نہ کرنے کی بنیادی وجہ کا علاقہ ہے۔جس کی کہانی کچھ کشمیر جیسی ہے۔

یہ علاقہ عالمی طور پر آزر بائیجان کی ملکیت ہے اور اس میں آرمینین نژاد باشندوں کی اکثریت ہے۔ آرمینیا اور آزر بائیجان کی 1988-1994 جنگ میں آرمینیا نے اس علاقے پر قبضہ کر لیا۔ 

اس علاقے میں مسلمان اقلیت کو اسی طرح قتل کیا گیا جیسا ڈوگرہ راج میں جموں کے مسمانوں کے ساتھ ہوا۔ خیر اس ریجن پر ایک نام نہاد ریاست قائم کر دی گئی جس کو دنیا کا کوئی ملک قبول نہیں کرتا، آرمینیا خود بھی نہیں کر سکا۔

یونائیٹد نیشنز کی سیکورٹی کونسل کی چار قراردادیں (822, 853,874,884) آرمینیا کو اس خطے سے نکلنے کا کہتی ہیں  مگر آرمینیا پر اسکا کوئی اثر نہیں۔ اس خطے کو بھی ایک خطرناک جنگ کا فلیش پوائنٹ کہا جاتا ہے اور یہ بھی کشمیر و فلسطین کے مسئلوں کی مانند اقوام متحدہ کی ناکامیوں کا منہ بولتا ثبوت ہے۔


موجودہ صورتحال میں آزر بائیجان کا دعوی ہے کہ اس نے کچھ علاقوں کا قبضہ واپس لے لیا ہے۔ ہماری دعائیں اپنے حق کی اس لڑائی میں اپنے آزر بھائیوں کے ساتھ ہیں۔۔


ضمنا یہ یاد رہے کہ پاکستان دنیا کا واحد ملک ہے جو انصاف کے اصول کی خاطر آرمینیا کو قبول نہیں کر رہا۔ بلکل اسی بنیاد پر جس پر اسرائیل کو قبول نہیں کرتا۔ آج مجھے اپنے پاکستانی ہونے پر اور زیادہ فخر ہوا۔ 


بشکریہ ملک معظم علوی/وٹس ایپ

0 Comments:

ایک تبصرہ شائع کریں

:) :)) ;(( :-) =)) ;( ;-( :d :-d @-) :p :o :>) (o) [-( :-? (p) :-s (m) 8-) :-t :-b b-( :-# =p~ $-) (b) (f) x-) (k) (h) (c) cheer
Click to see the code!
To insert emoticon you must added at least one space before the code.

 
وائس آف چکوال (VOC) © 2007-2023. All Rights Reserved. Powered by Blogger
Top