دادو میں شادی کیلئے گھر چھوڑنے والی لڑکی کو اس کے عاشق نے ہی قتل کر دیا۔ تفصیلات کے مطابق سندھ کے ضلع دادو میں گھر سے بھاگ کر شادی کی کوشش کرنے والی لڑکی کو بھیانک انجام کا سامنا کرنا پڑ گیا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق پسند کی شادی کیلئے گھر چھوڑنے والی لڑکی کو اس کے اپنے عاشق نے ہی قتل کر ڈالا۔
بعد ازاں گرفتار ہونے پر ملزم نے پولیس کو بیان دیا کہ لڑکی نے کہا گھر واپس نہیں جاؤں گی، شادی نہیں کرتے تو اپنے ہاتھوں سے مار دو، پھر میں نے اسے مار دیا۔ پولیس کے مطابق ملزم نے اپنے دوست کیساتھ مل کر مقتولہ کو قتل کیا۔ پولیس کی تفتیش مزید انکشاف ہوا کہ مقتولہ اور قاتل دونوں رشتے دار بھی تھے۔ قاتل مقتولہ کے بہنوئی کا بھائی ہے۔
پولیس کے مطابق مقتول کی گرفتاری کے بعد قتل میں معاونت کرنے والے اس کے دوست کی تلاش بھی جاری ہے۔
دوسری جانب کراچی میں سوشل میڈیا دوست کی خاطر بیوی کی جانب سے اپنے ہی شوہر کو موت کے گھاٹ اُتار دیے جانے کا انکشاف ہوا۔ پولیس نے جدید طریقہ کار استعمال کرتے ہوئے شوہر کے قتل میں ملوث بیوی اور اس کے ساتھی کو گرفتار کرلیا جس کے بعد ملزمان نے سنسنی خیز انکشافات کیے۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق پولیس کا بتانا ہے کہ قتل میں شریک ملزمہ مقتول کی بیوی ہے، جس نے سوشل میڈیا دوست کے کہنے پر اپنے شوہر کی جان لی۔
رپورٹ کے مطابق ملزمہ کا ساتھی بھی گرفتار کیا گیا ، ملزمان نے تفتیش کے دوران سنسنی خیز انکشافات کیے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ بیوی نے فلمی انداز میں شوہر کو فول پروف طریقے سے قتل کیا، 27 جون 2021ء کو یوشع نامی نوجوان اپنی بیوی کے ساتھ جوس پینے گیا، جوس پیتے ہی یوشع کی طبیعت خراب ہوئی اور اس کا انتقال ہوگیا۔ بیٹے کی اندوہناک موت پر یوشع کے والد نے شک کی بنیاد پر گلشن تھانے میں مقدمہ درج کروایا، تفتیش میں ملزمہ ارین کی سلمان نامی ملزم سے دوستی کا پتہ چلا جو کہ لاہور کا رہائشی تھا۔
دوران تفتیش پولیس نے بتایا کہ ہماری ڈیڑھ سال پہلے انسٹا گرام پر دوستی ہوئی، قربتیں بڑھنے پر ہم نے یوشع کے قتل کا منصوبہ بنایا، جس کے لیے ملزم نے بذریعہ کورئیر چاکلیٹ اور ایک لیڈیز سینڈل کراچی بھجوائی، لیڈیز سینڈل کی ہیل میں فاسفائن نامی زہر چھپا کربھیجا گیا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ جوس سینٹر پہنچتے ہی بیوی نے شوہر کے جوس میں زہر ملایا جس کے نتیجے میں یوشع کی ہلاکت ہوئی۔ پولیس کے مطابق یوشع کی پوسٹ مارٹم رپورٹ میں بھی زہر دینے کے شواہد ملے تھے۔
0 Comments:
ایک تبصرہ شائع کریں
Click to see the code!
To insert emoticon you must added at least one space before the code.