ٖ کالج کی زندگی وائس آف چکوال (VOC)

 

تحریر۔۔۔بنارس خان

انگلش کا مقولہ ہے کہ

No knowledge Without  Collage 

جو کہ کسی حد تک سچ ھے پڑھائی کا زمانہ ویسے تو ھر پل یادگار ھوتا ھے ۔مگر کالج کی زندگی میں بندہ لڑکپن سے نکل کر جوانی کی طرف مائل ھوتا ھے ۔۔اور اس زندگی کے حصے میں بندہ ذرا نیا نیا جوان ھوتا ھے ۔۔کالج کی زندگی میں پابندیاں بھی خاصی کم ھو جاتی ھیں ۔اور بندہ کے نئے نئے دوست بھی بن جاتے ھیں ۔ کوئ سٹوڈنٹ سماجی ۔سیاسی ۔مذہبی  تنظیموں میں حصہ لیتا ھے ۔۔نئے دوست احباب بناتا ھے اور زندگی کا ایک نیا رخ دیکھتا ھے ۔

کالج کی۔زندگی کا زمانہ  بھی بہت خوش گوار ھوتا ھے ۔بن سنور کے نکلنا ۔۔نخرہ ۔۔جھوم کے چلنا۔۔اور گھر والوں کے خرچے پر عیاشیاں اور گھر والوں کا پھر بھی آپ کے ناز نخرے برداشت کرنا ۔۔نہ کوئ زمہ داری نہ کمائ کی ٹینشن سب کالج کی زندگی میں ہی چلتا ھے ۔

یہ پیار ۔محبت ۔عشق سب کچھ باتوں سے کالج کی زندگی میں ھی روشناس ھوتا ھے ۔اور طرح طرح کی ایک نیو سٹوری ملتی ھے ۔۔زخمی دل انجم وغیرہ

دراصل کالج کی زندگی سے ھی ۔انسان کے مستقبل کا فیصلہ ھوتا ھے کہ بندہ اگلی زندگی کیلے کیا حاصل کرتا ھے ۔۔اگر سٹوڈنٹ ایف ایس سی اچھے نمبروں سے حاصل کرتا ھے اور ڈاکٹر یا انجینئر بنتا ھے ۔۔ سیاسی یا مذہبی راہنما وغیرہ بنتا ھے ۔ سٹوڈنٹ ان مراحل میں ناکام ھوتا ھے تو اسکو دربدر کی ٹھوکریں اور زمانہ کی سختیاں برداشت کرنا پڑتی ھیں ۔غرض سٹوڈنٹ کی زندگی کا فیصلہ کالج کی زندگی کے میں ھی ھو جاتا ھے۔

کالج کی زندگی کے دوست بہت یاد رہ جاتے ھیں ۔اور ان سے وابستہ یادوں کا تذکرہ  پوری زندگی کرکے بندہ محضوظ ھوتا رہتا ھے ۔اور اگر کوئ 20 سال بعد بھی کالج کا دوست ملے تو یادیں وہی تازہ ھو جاتی ھیں ۔اور خوش گوار زندگی کا ایک زمانہ لازمی ڈسکس ھوتا ھے ۔

بندہ نا چیز  نے بھی کالج کی زندگی کا ایک عروج دیکھا ۔

کالج میں اسٹرائیک ہڑتال کرنا پکا نعرہ نو سٹڈی نو کلاس ۔تقریر کرنا  اور روڈ پر تقاریر کرنا۔اچھے کام جیسے بلڈ ڈونر تنظیم کو چلایا کھیلوں کی سرگرمیوں میں حصہ لینا ۔۔ھر قسم کے حالات کو بہت نزدیک سے دیکھا ۔۔

راقم التحریر نے کچھ سال پہلے چکوال کالج میں ایک اولڈ سٹوڈنٹس کے نام سے تقریب کے متعلق ایک اشتہار پڑھا تو بندہ نا چیز بھی اشتہار پڑھ کر ذہنی طور پر شرکت کی تیاری میں تھا مگر کسی مصروفیت کی وجہ سے نہ شرکت کر سکا  مگر جب سوشل میڈیا پر تصاویر تقریب کی دیکھیں تو حیران ھوا کہ 70 سال سے بھی بڑی عمر کے اولڈ سٹوڈنٹس موجود تھے ۔مطلب ان کے دلوں میں بھی ابھی کالج کی یادیں تازہ ھیں ۔

مطلب اسی تے ھلے جوان آں۔۔۔۔

کالج کی زندگی کو جتنا بھی یاد کیا جاے کم ھے ۔کیونکہ ھر سٹوڈنٹ کی ایک اپنی یاد وابستہ ھے ۔اور اپنی اپنی سٹوری ھے جس کو وہ پوری زندگی یاد کرتا ھے اور تذکرہ کرتا ھے ۔۔

اللہ تعالی سب کو خوش اور آباد رکھے آمین 

0 Comments:

ایک تبصرہ شائع کریں

 
وائس آف چکوال (VOC) © 2007-2023. All Rights Reserved. Powered by Blogger
Top