ٖ چکوال : ادھار رقم واپس مانگنے پر بیلچے کے وار سے ایک شخص کو زخمی کردیا گیا وائس آف چکوال (VOC)


چکوال(شفیق ملک)عادل میمن ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر چکوال کی ہدایات پر اسلحہ ناجائز رکھنے والوں کے خلاف کارروائیاں جاری ہے۔محمد عرفان SHO تھانہ لاوہ کا اپنی ٹیم کے ہمراہ کامیاب چھاپہ۔ملزم اورنگزیب سے 2 عدد رائفل 12 بور معہ 7 کارتوس برآمد۔ملزم گرفتار اور اسلحہ ناجائز کے دو مقدمات درج کر لئے گئے جبکہ تین مرلہ سکیم میں ادھار رقم واپس مانگنے پر بیلچے کے وار سے ایک شخص کو زخمی کردیا گیا۔  غلام سرور ولد محمد یٰسین سکنہ چکوال نے درخواست دی کہ میں اپنی رقم لینے ناظم دکاندار کے پاس گیا تو اس کے ساتھ تلخ کلامی ہوئی جس پر اس نے بیلچہ کے وار سے  مجھے ناحق مضروب کیا۔ اے ایس آئی عبدالرحمن نے ملزم کو گرفتار کرکے میڈیکل رپورٹ کی روشنی میں مقدمہ درج کرلیا ہے۔

0 Comments:

ایک تبصرہ شائع کریں

 
وائس آف چکوال (VOC) © 2007-2023. All Rights Reserved. Powered by Blogger
Top