ٖ بیوی کا اولاد پیدا نہ کرنا جرم بن گیا ،ظالم شوہر نے تیزدھار چھری سے ۔۔۔۔۔ وائس آف چکوال (VOC)

حجرہ شاہ مقیم (راجہ گل) بیوی کا اولاد پیدا نہ کرنا جرم بن گیا ظالم شوہر نے تیزدھار چھری سے بیوی کو ذبح کرنے کی کوشش، خاتون شبنم بی بی تشویشناک حالت میں ہسپتال منتقل۔ ملزم فرار پولیس موقع پر پہنچ گئی تحقیقات کا آغازشروع کردیاگیا ۔حجرہ  شاہ مقیم  میں ظالم شوہر نے ظلم کی نئی داستان رقم کر دی اولاد پیدا نہ ہونا بیوی کا جرم بن گیا ظالم شوہر نے تیز دھار چھری سے بیوی کو ذبح کرنے کی کوشش کی خاتون کی ہاتھا پائی اور چیخ وپکار پر درندہ صفت خاوند شریف کھرل موقع سے فرار ہوگیا۔ ذرائع کے مطابق متاثرہ شبنم نامی خاتون اور اسکے خاوند شریف کھرل کے مابین اولاد پیدا نہ ہونے پر دونوں میاں بیوی میں اکثر جھگڑا رہتا تھا جو آج شدت اختیار کر گیا ظالم شوہرنے بیوی کو تیز دھار آلے سے قتل کرنے کی کوشش کی جس خاتون کی ہاتھا پائی اور چیخ وپکار پر خاوند چھری پھینک کر فرار ہو گیا۔ واقعہ کی اطلاع پر ایس ایچ او تھانہ حجرہ شاہ مقیم انجم ضیاء پولیس کی بھاری نفری کے ہمراہ موقع پر پہنچ گئے ۔خاتون کو تشویشناک حالت میں آر ایچ سی حجرہ شاہ مقیم منقتل کر دیا گیا جہاں اسکی حالت تشویشناک بتائی جا رہی ہے پولیس مصروف تفتیش ہے۔ 

0 Comments:

ایک تبصرہ شائع کریں

 
وائس آف چکوال (VOC) © 2007-2023. All Rights Reserved. Powered by Blogger
Top