ملک شرجیل حیات نے ڈپلومہ آف ایسوسیئٹ انجینیئرنگ سروے ٹیکنالوجی شاندار نمبروں سے پاس کر لیا۔
چوآ سیدن شاہ(ملک عظمت حیات سے) چوآ سیدن شاہ معروف صحافی ملک عظمت حیات کے صاحبزادے ملک شرجیل حیات نے ڈپلومہ آف ایسوسیئٹ انجینئرنگ سروے ٹیکنالوجی شاندار نمبروں سے پاس کر کے کامیابی کو اپنے نام کر لیا ہے۔ ملک شرجیل حیات نے عرصہ تین سال میں انجینئرنگ کورس مکمل کیا۔ ملک شرجیل حیات کو دوست احباب اور عزیزو اقارب کی جانب سے مبارکبادیں ملنے کا سلسلہ بھی شروع ہو گیا ہے۔ شرجیل حیات کا کہنا تھا کہ یہ سب اساتذہ کی محنت، والدین اور عزیزواقارب کی دعاؤں کا نتیجہ ہے۔ شرجیل حیات اپنی پڑھائی کے ساتھ ساتھ صحافت میں بھی اپنے والد محترم کا ہاتھ بٹاتے رہے۔
0 Comments:
ایک تبصرہ شائع کریں