جاپانی کمپنی کا شاہکار، ایسا دلچسپ موبائل جو غیر اخلاقی اور عریاں تصویریں لینے سے انکار کر دیتا ہے۔
تفصیلات کے مطابق دنیا میں بڑھتے ہوئے پورن سائٹس کی طرف رجحان کو روکنے کے لیے جاپان کی کمپنی ٹون نے ای 20 نامی سمارٹ فون متعارف کروایا ہے۔ جس میں آرٹی فیشل انٹیلی جنس (مصنوعی ذہانت) ٹیکنالوجی کو استعمال کیا گیا ہے جس کی مدد سے نازیبا سیلفیز لینے والوں کو نہ صرف روکتے خود کار نظام کے تحت سیلفیز والے آپشن کو بلاک کر دیتا ہے۔ تاکہ اسکا استعمال کرنے والا فحش اور عریاں تصویریں بنانے سے باز رہے۔
اس سمارٹ موبائل کی خوبیاں یہاں ہی ختم نہیں ہوتیں۔ یہ موبائل خود کار نظام۔کے تحت ناریبا تصویر لینے یا بنانے والے بچے کے والدین کو تصویر پکسلیٹڈ کر کے بھیج دیتا ہے کہ اب آپکا بچہ نازیبا تصویر بنانے کی کوشش کر رہا ہے۔ یہ فون نوجوان افراد کو ذہن میں رکھ کر ڈیزائن کیا گیا ہے جس میں والدین کے لیے حفاظتی فیچرز دیئے گئے ہیں۔ تاکہ وہ اپنے بچوں کو اس غیر اخلاقی کاموں سے باز رکھنے کے ساتھ ساتھ انکی نگرانی بھی کر سکیں۔
مزید کہ جاپانی کمپنی کا اپنے دعوے میں کہنا ہے کہ اس کی کیمرا ایپ میں ویسی ہی ٹیکنالوجی استعمال کی گئی ہے جو سوشل میڈیا کمپنیاں پورن تصاویر کو پکڑنے کے لیے استعمال کرتی ہیں۔ تاکہ اسکی روک تھام کے لیے سدباب کیا جا سکے۔ ٹیکنالوجی سے لیس یہ موبائل ایپس، ویب سائٹس اور حقیقی دنیا میں ارگرد کے ماحول کو بھی مانیٹر کرتا ہے اور بچے کے رویے میں کوئی نمایاں تبدیلی نظر آنے پر والدین کو خبردار بھی کرتا ہے۔
خصوصیات کے حوالے سے اس سمارٹ موبائل میں 6.26 انچ ڈسپلے، اینڈرائیڈ 9 آپریٹنگ سسٹم اور 3 بیک کیمروں کا سیٹ اپ دیا گیا ہے۔اسی طرح 64 جی بی اسٹوریج، فنگر پرنٹ اسکینر، 3900 ایم اے ایچ بیٹری اور 2 گیگا ہرٹز اوکٹا کور پراسیسر دیا گیا ہے
مزیدبرآں خیال رہے کہ یہ فون فی الحال صرف جاپان میں دستیاب ہے اور اس کی قیمت 180 ڈالرز رکھی گئی ہے۔
0 Comments:
ایک تبصرہ شائع کریں