ٖ روات کے نزدیک ڈکیتی کی واردات میں بھال کا ٹرک ڈرائیور قتل وائس آف چکوال (VOC)

چکوال(ساجد بلوچ /خبرنگار)قصبہ بھال کاٹرک ڈرائیور روات کے قریب دوران ڈکیتی ڈاکوﺅں نے فائرنگ کرکے موت کے گھاٹ اتاردیاگیا۔تفصیلات کے مطابق بھال کارہائشی نوجوان عطا محمد عرصہ دراز سے ٹرک ڈرائیور کے شعبہ سے وابستہ تھا ۔ہفتہ اوراتوار کی درمیانی شب عطا محمد سامان لے کر راولپنڈی جارہاتھا کہ روات کے نزدیک ڈاکوﺅں نے اسے اسلحہ کے زور پر ٹرک روکنے کااشارہ کیاتو ڈرائیو رنے ٹرک بھگانے کی کوشش کی تو نامعلوم ڈاکوﺅں نے ٹرک پر فائر کھول دیا جس کے نتیجہ میں عطامحمد ڈاکوﺅں کی گولیوں کی زد میں آکر زندگی کی بازی ہارگیا۔عطامحمد کےقتل ہونے کی اطلاع علاقہ میں پہنچی تو کہرام مچ گیا۔ ادھر مقتول ڈرائیور کی نعش پوسٹ مارٹم کے لیے ہسپتال منتقل کردی گئی ہے جہاں پر پولیس نے اپنی کارروائی کاآغاز کردیاہے 

0 Comments:

ایک تبصرہ شائع کریں

 
وائس آف چکوال (VOC) © 2007-2023. All Rights Reserved. Powered by Blogger
Top