|
چوآ سیدن شاہ (ملک عظمت حیات سے) چوآ سیدن شاہ دربار سخی سیدن شاہ شیرازی اور ماڈل مسجد دربار عالیہ کو کروناکے پیش نظر سیل کر دیا گیا۔ دفعہ 144کا نفاذ کر کے درباراور مسجد بھی سیل کر دی گئی۔
نمازیوں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ اسی کے ساتھ ساتھ دربار پر دور دراز سے آنے والے زائرین کو بھی مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے اس حوالے سے شہریوں، نمازیوں، زائرین اور علاقہ کے سماجی حلقوں میں شدید تشویش کی لہر پائی جاتی ہے۔
شہریوں کا کہنا ہے کہ کرونا کے خوف سے شہریوں کو عبادت سے نہ روکا جائے۔ شہریوں نے ڈی سی چکوال عبدالستار عیسانی، اسسٹنٹ کمشنرچوآ سیدن شاہ محمد اکبر ظہو رسے مطالبہ کیا ہے کہ چوآ سیدن شاہ میں عبادت گاہوں سے دفعہ 144کو ختم کیا جائے اور مسجد، دربار سخی سیدن شاہ شیرازی کو کھولا جائے۔
|
|---|
سبسکرائب کریں در:
تبصرے شائع کریں (Atom)


0 Comments:
ایک تبصرہ شائع کریں