ٖ پنجاب کےتمام سرکاری سکولوں میں طالب علموں کو بغیر امتحان کے پاس کرنے کا فیصلہ وائس آف چکوال (VOC)

تفصیلات کے مطابق محکمہ تعلیم پنجاب نے صوبے بھر میں زیر تعلیم نرسری تا ساتویں جماعت کے طلبہ و طالبات بغیر امتحانات کے اگلی کلاس میں داخلہ دینے کا فیصلہ کرلیا ہے۔ تاکہ طلبا و طالبات چھٹیاں ختم ہونے کے بعد اپنی تعلیم جاری رکھ سکیں۔

وزارت تعلیم کی جانب سے یہ فیصلہ کرونا وائرس سے بچاؤ مہم کے تناظر میں کیا گیا ہے کیونکہ پنجاب میں نیا تعلیمی سیشن یکم اپریل سے شروع ہوتا ہے جبکہ کرونا وائرس کے پھیلاؤ کے خدشے کے پیش نظر تمام تعلیمی ادارے 5 اپریل تک بند کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

یاد رہے پنجاب میں کرونا وائرس کا پہلا کیس سامنے آنے کے بعد صوبائی حکومت نے صوبے بھر میں دفعہ 144 نافذ کر دی تھی۔ جس کے تحت تمام تعلیمی اداروں کو بند کردیا گیا ہے اور تمام امتحانات بھی ملتوی کر دیے گئے ہیں۔ 

0 Comments:

ایک تبصرہ شائع کریں

 
وائس آف چکوال (VOC) © 2007-2023. All Rights Reserved. Powered by Blogger
Top