ٖ اٹک: بدنصیب شخص نے قران پاک کو آگ لگا کر صحن میں دفن کردیا وائس آف چکوال (VOC)


اٹک (سعدیہ شاہ )اٹک کے نواحی گاوں سورگ میں افسوس ناک واقعہ۔نواحی گاؤں سورگ میں جادو ٹونے کرنے والا فخر زمان نامی شخص نے قرآن پاک کی بےہرمتی کرتے ہوئے قرآن پاک کو آگ لگا کر زمین میں دفن کردیا۔

ملزم فخر زمان کے رشتہ داروں نے تھانہ پنڈی گھیب پولیس کو بیان دیتے ہوئے بتایا کہ ہم فخر کے گھر موجود تھے کہ اس نے ہمیں بتایا کہ قرآن پاک نے میرا کام نہیں کیامگر میں نے قرآن پاک کا کام کردیا ہے،میں نے قران پاک کو آگ لگا کر صحن میں گڑھا کھود کر دفن کردیا ہے۔

قران پاک کی بے ہرمتی کرنے پر ملزم فخر زمان کے خلاف زیر دفعہ 295b کے تحت پرچہ درج کرلیا گیا ۔اور ملزم کو گرفتار کرلیا گیا۔اہل علاقہ نے ڈی پی اواٹک اور آر پی او راولپنڈی سے اس ملزم کوسرعام پھانسی کا مطالبہ کیاھے اورپنڈیگھیب شہر سمیت تحصیل بھرمیں خصوصاکھوڑ۔چکی۔دندی۔شہبازپور۔سورگ اورملہووالی میں کالے جادوکاکام عروج پرھے کالے جادوسے کئی لوگوں کی زندگیاں اجڑگئیں۔

کئی جادو کے اثر سے بیماری سے لڑرھے ہیں ۔پنڈی گھیب میں تعینات خفیہ اداروں کے تمام افسران وملازمین بخوبی واقف ہیں لیکن تعلقات کی بناپرکاروائی کرنے سے قاصرہیں۔عرصہ درازسے تعینات خفیہ اداروں کے ملازمین کاتبادلہ کرتے ہوئے نئے ایماندار افسران وملازمین تعینات کیے جائیں اور کالے جادو  جیسے کالے دھندے والوں کے خلاف کریک ڈاون کیاجائے۔ 

0 Comments:

ایک تبصرہ شائع کریں

 
وائس آف چکوال (VOC) © 2007-2023. All Rights Reserved. Powered by Blogger
Top