ڈھڈیال (قدیرمغل سے)جناح ویلفئیر سوسائٹی سرال کی جانب سے اہم کاوش،عید الاضحی سے قبل تمام قبرستانوں۔جنازہ گاہ کی مکمل صفائی کردی گئی۔
شجرکاری مہم کا بھی پودا لگا کر افتتاح کردیا گیاتمام برادریوں کی ہر خاص و عام خصوصاً نوجونوں نے بھرپور شرکت کی۔عید الاضحٰی سے قبل جناح ویلفئیر سوسائٹی سرال کی گائوں کے قبرستانوں۔جنازہ گاہ کی صفائی کی کوششیں رنگ لے آئیں۔سرال کے تمام قبرستانوں بشمول جنازہ گاہ کی بھی صفائی کردی گئی۔
شجرکاری مہم کا بھی پودالگا کر افتتاح کیاگیا۔اس اہم مہم میں گائوں کی تمام برادریوں خصوصاً نوجوانوں نے بھی بھرپور شرکت کی۔آخر میں مرحومین کے ایصال ثواب کیلئے فاتحہ سمیت آئندہ کے لائحہ عمل پر بھی غورو فکر کیاگیا۔
0 Comments:
ایک تبصرہ شائع کریں