ٖ کراچی، پولیس اہلکار کی سرعام گداگر خاتون کو شراب پلانے کی کوشش وائس آف چکوال (VOC)

 

ایس ایس پی ساؤتھ اسد رضا کھلے عام شراب کی بوتل نکال کر پینے اور خاتون گدا گر سے بدتمیزی کرنے والے پولیس اہلکار کو معطل کر دیا ہے۔ایکسپریس نیوز کی رپورٹ کے مطابق سوشل میڈیا پر وائرل پولیس اہلکار کی ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ موٹر سائیکل پر سوار وردی پہنے ہوئے پولیس اہلکار کے پاس ایک گداگر خاتون کھڑی ہے جس کے منہ سے وہ شراب کی بوتل لگاتا ہے تو وہ پیچھے ہٹ جاتی ہے اس کے بعد پولیس اہلکار سر عام شراب کی بوتل سے منہ لگا کر پیتا ہے۔

بعدازاں سگریٹ نکال کر خاتون گداگر کو دیتا جسے وہ لے کر ایک جانب چلی جاتی ہے۔اس ویڈیو کے وائرل ہونے پر ایس ایس پی سائوتھ نے نوٹس لیتے ہوئے سر عام پولیس کی وردی میں شراب نوشی میں ملوث آرام باغ تھانے کانسٹیبل عبدالعزیز کو معطل کر دیا اور ان کے خلاف محکمہ جاتی کارروائی کا بھی حکم جاری کر دیا ہے۔


ویڈیو بنانے والے شہری نے سندھ پولیس پر سخت تنقید کرتے ہوئے کہا کہ جن لوگوں نے لوگوں کو انصاف دلانا ہے اور معاشرے سے جرائم کا خاتمہ کرنا ہے ان کا اپنا یہ حال ہے تو پھر ملک کا تو اللہ ہی حافظ ہے۔

دوسری جانب شہر قائد کے علاقے اورنگی ٹاؤن میں سرعام لڑکی کے ساتھ نازیبا حرکت کرنے والے ملزم کو بالاخر گرفتار کر لیا گیا۔پولیس کے مطابق خاتون سے غیر اخلاقی حرکت اور ہراساں کرنے والے ملزم کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔18 جولائی کو موٹر سائیکل سوار کی جانب سے لڑکی کے ساتھ نازیبا حرکت کرنے کا واقعہ پیش آیا تھا جس کی ویڈیو بھی سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی تھی۔ سی سی ٹی وی فوٹیج میں ملزم کا چہرہ بھی واضح طور پر دیکھا جا سکتا تھا۔متاثرہ خاتون سے پولیس نے رابطہ کیا۔پولیس کے مطابق خاتون کا بیان ریکارڈ کر لیا گیا ہے اور ملزم کے خلاف قانونی کاروائی عمل میں لائی جائے گی۔

0 Comments:

ایک تبصرہ شائع کریں

 
وائس آف چکوال (VOC) © 2007-2023. All Rights Reserved. Powered by Blogger
Top