یوں تو اکثر بلیاں مرغیوں کے پیچھے دوڑتی نظر آتی ہیں اور انھیں شکار بنانے کی کوشش کرتی ہیں، مگر ایک بلی مرغی کے چوزوں کی مان بن گئی، حیرت انگیز ویڈیو نے توجہ کھینچ لی۔
انٹرنیٹ پر ایک ویڈیو زیرِ گردش ہے جس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ایک بلی چوزوں کی ماں بن کر انھیں اپنی آغوش میں لیے ہوئے ہے اور محبت سے انھیں دیکھ رہی ہے۔
اسی دوران چوزوں کی اصلی ماں یعنی مرغی آجاتی ہے اور حیرت سے بلی کو دیکھتی ہے جب کہ بلی آرام سے اپنے آس پاس چوزوں کے جھرمٹ میں بیٹھی رہتی ہے۔
مرغی کافی دیر تک سوالیہ نظروں سے بلی کو دیکھتی رہتی ہے، چوزے اس دوران بے فکر ہو کر بلی کے پاس بیٹھے ہیں، وائرل ہونے والی حیرت انگیز ویڈیو پر صارفین طرح طرح کے تبصرے کر رہے ہیں۔
Substitute mother. 😂😂pic.twitter.com/F1ZYzCU9ZG
— Figen (@TheFigen_) July 12, 2023
0 Comments:
ایک تبصرہ شائع کریں
Click to see the code!
To insert emoticon you must added at least one space before the code.