چکوال سے تعلق رکھنے والے 5نوجوان دوحہ کے علاقہ منصورہ میں رہائشی عمارت منہدم ہونے سے جاں بحق ہوگئے۔جاں بحق ہونے والوں میں ذیشان حفیظ عرف شانی،مظہرجمال ساکن ڈھاب خوشحال عظیم ساکن ڈھاب لوہاراں جبکہ احسن ریاض تھنیل کمال اورعدیل کاتعلق قصبہ اٹھوال سے ہے۔
۔ابتدائی اطلاعات کے مطابق جاں بحق ہونے والے پانچوں نوجوانوں کی میتیں عمارت کے ملبہ سے نکالنے کے بعد دوحہ سرکاری ہسپتال کے سرد خانہ میں منتقل کر کے پاکستان بجھوانے کے انتظامات کئے جارہے ہیں۔
۔حادثہ کی اطلاع ملتے ہی نوجوانوں کے گھروں میں کہرام مچ گیا۔ذرائع کے مطابق جمال مظہر کی نعش آج رات اس کے آبائی گاوں پہنچ جائے گی جبکہ دیگر کے ورثاء نےحکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ ان کے پیاروں کی میتیں جلد از جلد آبائی وطن روانہ کی جائیں۔
0 Comments:
ایک تبصرہ شائع کریں