ٖ گوجرانوالہ: گورنمنٹ ہائی سکول رتہ باجوہ کے سکول ٹیچر کا معصوم بچے پر بدترین تشدد وائس آف چکوال (VOC)


گوجرانوالہ(سعدیہ شاہ) گورنمنٹ ہائی سکول رتہ باجوہ کے سکول ٹیچر نے معصوم بچے کو بدترین تشدد کا نشانہ بنا کر ظلم و بر بریت کی انتہا کر دی۔ساتویں جماعت کے استاد رضوان مغل نے معصوم بچے کو تشدد کا نشانہ بناتے ہوئے بیہوش کر دیا اور اپنا جرم چھپانے کیلئے خودساختہ میڈیکل سرٹیفیکیٹ بنوا کر بچے کے بھائی کو تھانہ جناح روڈ میں بند کروادیا اور زخمی بچے اور اس کے والد کے خلاف مقدمہ درج کروانے کی درخواست دیدی۔ 


بچے کی ماں نے وزیر اعلی پنجاب، آئی جی پنجاب،آر پی او ،سی پی او گجرانوالہ اور سی او ایجوکیشن سے دادرسی اور ظالم ٹیچر کے خلاف بھوپور کاروائی کرنے کی اپیل کی ہے

0 Comments:

ایک تبصرہ شائع کریں

 
وائس آف چکوال (VOC) © 2007-2023. All Rights Reserved. Powered by Blogger
Top