چکوال(خرم منظور میڈیا کوارڈینیٹر )مرید گاؤں سے کرائم کال موصول ہوتے ہی کنٹرول روم نے ایمبولینس روانہ کی ریسکیو آپریشن کمانڈر نعمان نے بتایا کہ مرید گاؤں بمقام میدان بازار میں فائرنگ سے ایک شخص کو گولی لگی گولی لڑائی جھگڑا کے دوران چلائی گئی جو 40 سالہ تصورولد گلستان نامی شخص کو لگی جسے ریسکیورز نے ہسپتال منتقل کیا ۔
تاہم ہسپتال پہنچتے ہی متاثرہ شخص دم توڑ گیا جس کی تصدیق ڈاکٹرز نے کر دی ہے، تصور ولدگلستان مرید گاؤں کا رہائشی رکشہ ڈرائیور تھا فائرنگ کرنے والا شخص واقعہ کے ساتھ ہی موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہو گیا۔ |
---|
سبسکرائب کریں در:
تبصرے شائع کریں (Atom)
0 Comments:
ایک تبصرہ شائع کریں