ٖ ایس ایچ او تھانہ ڈھڈیال سے منسوب کہانی صرف جھوٹ پر مبنی ہے، سبطین بٹ وائس آف چکوال (VOC)

ڈھڈیال (ڈاکٹر زاہد عباس چوہدری)ڈھڈیال کی معروف سماجی شخصیت سبطین بٹ نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ایس ایچ او تھانہ ڈھڈیال ایک ایماندار اور فرض شناس آفیسر ہیں اور مخالفین کی طرف سے ان سے منسوب کہانی صرف جھوٹ پر مبنی ہے.  سبطین بٹ نے کہا کہ پورا ڈھڈیال جانتا ہے کہ منشیات کون بیچتا ہے اور منشیات فروشوں کے خلاف کاروائی ہونے سے کس کس کو تکلیف ہے.  لڑائی جھگڑے کے معاملے کو غلط رنگ دے کر ایس ایچ او تھانہ ڈھڈیال کے خلاف منفی پروپیگنڈا کرنے کا مطلب صرف منشیات فروشوں کو بچانے کے علاوہ کچھ نہیں ہے. منشیات فروشوں کے خلاف جو بھی پولیس آفیسر کاروائی کرے گا ہم ہمیشہ اس کی حوصلہ افزائی کرتے رہیں گے.  منشیات کی لعنت سے بچانے والے پولیس آفیسر ہمارے محسن ہیں اور ہم ان کے احسان مند ہیں اور رہیں گے.۔ 

0 Comments:

ایک تبصرہ شائع کریں

 
وائس آف چکوال (VOC) © 2007-2023. All Rights Reserved. Powered by Blogger
Top