پاکستانی محنت کش مزدوروں کے خواب ادھورے رہ گئے۔8 نوجوان سپین کے شہر ساراگوسا کے قریب منی وین میں سوار کام پر جا رہے تھے۔ کہ وین سامنے سے آنیوالے ٹریکٹر سے ٹکرا گئی ۔جس کے نتیجے میں 3 افراد جان کی بازی ہار گئے ۔جن کا تعلق منڈی بہاؤالدین کے نواحی علاقوں سے بتایا جا رہا ہے۔ ایمبولینس، فائر بریگیڈ، اور مقامی پولیس موقع پر پہنچ گئی۔جنہوں نے منی وین میں پھنسے ہوئے افراد کو باہر نکالا ۔بعد ازاں انھیں ہیلی کاپٹر کی مدد سے ساراگوسا کے میگیل سربیت ہاسپٹل میں منتقل کر دیا گیا ہے۔
حادثہ اس قدر شدید تھا کہ 3 نوجوان موقع پر ہی جاں بحق ہوگئے۔جبکہ 2 قریبی ہسپتال میوگل سروٹ میں ICU میں زندگی اور موت کی کشمکش میں ہیں ، 2 زخمیوں کی حالت خطرے سے باہر بتائی جا رہی ہے۔ مرنے والوں میں ایک 19 سالہ نوجوان، جبکہ شدید زخمیوں میں 18 سالہ ایک نوجوان بھی شامل ہے اور اس کا والد اس حادثے میں خالق حقیقی سے جا ملا ہے ۔
مرنے والوں میں شوکت علی، ظفر اقبال اور پرویز احمد شامل ہیں۔ان سب کا تعلق زراعت کے پیشے سے تھا اور وہ آڑو کے باغات میں کام کرتے تھے۔
|
---|
سبسکرائب کریں در:
تبصرے شائع کریں (Atom)
0 Comments:
ایک تبصرہ شائع کریں