ٹک ٹاک ویڈیو کا کریز ، نوجوان ٹرین سے گر کر زخمی ٹرین سے گر کر بھی خوش قسمتی سے جان بچ گئی، مگر شدید چوٹیں آئیں۔
تفصیلات کے مطابق بھارت کے وزیر ریلوے نے اپنے ٹویٹر اکاؤنٹ پر ایک ویڈیو شیئر کی ہے وزیرریلوے کی جانب سے شیئر کی جانب والی ویڈیو میںدیکھا جاسکتا ہے کہ ایک نوجوان چلتی ٹرین میں دروازے پر لٹک کر ویڈیو بنا رہا تھا کہ اسی دوران اُس کا ہاتھ پھسل گیا اور وہ چلتی ٹرین سے نیچے گر پڑا۔ خوش قسمتی سے حادثے کی
صورت میں نوجوان کی زندگی محفوظ رہی البتہ اُس کو چوٹیں آئیں۔
وزیر ریلوے نے لکھا کہ اس طرح کے اقدامات بہادری نہیں بلکہ بزدلی ہے کیونکہ آپ زرا سی غلطی پر بڑے حادثے کا شکار ہوسکتے ہیں۔ انہوں نے لکھا کہ آپ کی زندگی بہت قیمتی ہے لہذا اسے خطروں میں نہ جھونکیں، قوانین پر عملدرآمد کریں اور اپنے سفر کو محفوظ بنائیں‘۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر شیئر ہونے والی ویڈیو متاثرہ نوجوان کا دوست بنا رہا تھا جس نے بتایا کہ وہ ٹک ٹاک کے لیے یہ ویڈیو بنا رہے تھے۔
یاد رہے کہ نوجوان انٹرنیٹ پر شہرت حاصل کرنے کے لیے خطرناک ویڈیوز بناتے ہیں جن کی وجہ سے اموات میں اضافہ ہوتا جارہا ہے
चलती हुई ट्रेन से उतरना- चढ़ना जानलेवा है, इन्हें देखिए स्टंट के चक्कर में अपनी जान से हाथ धो बैठते लेकिन हर बार किस्मत इनके साथ नहीं होगी।
कृपया ऐसा ना करें और दूसरों को भी ना करने दे, जीवन अमूल्य है स्टंट के चक्कर में अपनी जिंदगी को दांव पर ना लगाएं!!
4,331 people are talking about this
0 Comments:
ایک تبصرہ شائع کریں