گوجرخان (عمرآزادبٹ)مقدمہ قتل کا فیصلہ، دو ملزمان کو سزا و جرمانہ، تفصیلات کے مطابق تھانہ گوجرخان کے مقدمہ نمبری 652/19 بجرم 302/311/34 میں نامزد ملزمان محمد رفیق اور محمد صدیق کو عدالت ایڈیشنل سیشن جج گوجرخان چوہدری عامر ضیاء نے سزائیں سنا دیں۔
محمد رفیق کو سزائے موت اور 5لاکھ روپے جرمانہ جبکہ محمد صدیق کو عمر قید اور 2لاکھ روپے جرمانے کی سزا سنائی، مجرم محمد رفیق نے اپنی زوجہ اور محمد صدیق نے اپنی بھابھی مسماۃ فوزیہ کو قتل کر دیا تھا، مدعی مقدمہ کے وکیل اور تفتیشی افسر ملک طاہر محمود کی تفتیش سے اتفاق کرتے ہوئے ملزمان کو سزا سنائی گئی۔
0 Comments:
ایک تبصرہ شائع کریں