نواز شریف پھر سے وزیراعظم بن گئے، سبی میلے کے دعوت نامےمیں نوازشریف کو وزیراعظم بنادیا
سبی میلے میں انتظامیہ کی نااہلی یا حکام کی غفلت۔
میلے کے دعوت نامے میں نوازشریف کو وزیراعظم بنادیا گیا۔۔ دعوت نامے پر نوازشریف کا نام بطوروزیراعظم لکھ دیاگیا۔۔ اتنا ہی نہیں دعوت نامے والے بینر پر عمران خان کے بجائے نوازشریف کی تصویر بھی لگائی گئی
،اس دلچسپ صورتحال پر لوگ بھی خوب محظوظ ہوئے۔ حیرت کی بات یہ ہے کہ جب بینر چھپا تو انتظامیہ نے غور ہی نہیں کیا بلکہ ڈائریکٹ بینر لگادیا۔ اس سنگین غلطی پر کیا ہونا والا ہے اس کیلئے تو انتظار کرنا پڑے گا۔
سبی کے پانچ روزہ سالانہ تاریخی و ثقافتی میلہ کی رنگا رنگ تقریب کا آغاز آج سے ہورہاہے،، صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی تاریخی میلے کی افتتاح کریں گے۔۔ ثقافتی میلے میں آرمی بینڈ ،قومی ملی نغمے ،فلاور شو ،جانوروں کی نمائش ،گھوڑا رقص ،علاقائی رقص ،نیزہ بازی ،موٹرسائیکل جمپ سمیت دیگر شاندار مظاہرے پیش کیے جائیں گے ۔
|
---|
سبسکرائب کریں در:
تبصرے شائع کریں (Atom)
0 Comments:
ایک تبصرہ شائع کریں