ٖ عمران خان کا رونا ناکامیوں کی وجہ سے ہے : ریحام خان وائس آف چکوال (VOC)

وزیر اعظم کا رونا کرونا کی وجہ سے نہیں ہے بلکہ یہ ناکامیوں کا رونا ہے ، کرونا وائرس کی ویکسین بن جائے گی، کنفیوژن کا کیا ہوگا؟ ریحام خان کی عمران خان پر شدید تنقید

تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم عمران خان کی سابقہ اہلیہ ریحام خان کی ایک دفعہ پھر وزیر اعظم کے خلاف ہرزہ سرائی، انہوں نے کہا کہ پہلے تو کرونا وائرس کو مانا ہی نہیں جا رہا تھا، پھر پنڈی ولوں نے لاک ڈاؤن کروا دیا۔

اپنے ویڈیو پیغام میں ریحام خان نے کہا کہ حکومت کو کچھ سمجھ نہیں آرہی کہ کرنا کیا ہے، کرونا وائرس کی ویکسین تو مل جائے گی مگر کنفیوژن کا کیا ہوگا


انکا کہنا ہے کہ پہلے تو خان صاحب یہ نہیں مانتے تھے کہ کرونا وائرس مسلمانوں کو ہو بھی سکتا ہے لیکن جب ہوا پھر لاک ڈاؤن نہیں کر رہے تھے لیکن پھر پنڈی ولوں نے لاک ڈاؤن کروا دیا

ریحام خان کا کہنا ہے کہ خان صاحب آج تک کنفیوز ہیں وہ جانتے ہی نہیں کرنا کیا ہے، جسکو بھی کابینہ سے نکالا واپس شامل کر لیا۔انکا مزید کہنا ہے کہ عمران خان کا رونا اصل میں دو سال کی ناکامیوں کا رونا ہے، کیونکہ دو سال میں یہ حکومت کچھ بھی ڈیلیور نہیں کر پائی، اس لئے اب وزیر اعظم کو رونا آ رہا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ جب بھی خان صاحب روتے ہیں فیض بھائی (جنرل فیض حمید) انہیں حوصلہ دینے آ جاتے ہیں۔ 

0 Comments:

ایک تبصرہ شائع کریں

 
وائس آف چکوال (VOC) © 2007-2023. All Rights Reserved. Powered by Blogger
Top