ٖ بلال آباد کے قریب مسافر بس اور آئل ٹینکر میں تصادم، تین افرادجاں بحق وائس آف چکوال (VOC)



تلہ گنگ (وائس آف چکوال )تھانہ صدر تلہ گنگ کے علاقے بلال آباد کے قریب مسافر بس اور آئل ٹینکر میں تصادم،ایک خاتون سمیت تین افراد موقع پر جاں بحق، بیس زخمی، دس کو شدید زخمی ہونے پر راولپنڈی منتقل کردیا گیا، دس سٹی ہسپتال تلہ گنگ منتقل کیے گئے، تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال تلہ گنگ اور سٹی ہسپتال میں ایمرجنسی نافذ رہی،تفصیلات کے مطابق تھانہ صدر تلہ گنگ کے علاقے بلال آباد کے قریب فارن ہوٹل کے سامنے مسافربس تیز رفتاری کے باعث آئل ٹینکر سے جا ٹکرائی جس کے باعث کراچی کی رہائشی خاتون سمیت دومرد موقع پر جاں بحق ہوگئے جن کی لاشوں کو فوری طور پر ریسکیو 1122چکوال نے ریسکیوآپریشن کے ذریعے سٹی ہسپتال تلہ گنگ منتقل کر دیا جبکہ دس زخمی افراد بھی ہسپتال منتقل کیے گئے، دس شدید زخمیوں کو فوری طور پر راولپنڈی ریفر کردیا گیا، ایم ایس ہسپتال ڈاکٹر عبدالرزاق کے مطابق شدید زخمیوں کو فوری طور پر راولپنڈی منتقل کیا گیا ہے۔تھانہ صدر پولیس نے مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی ہے۔

0 Comments:

ایک تبصرہ شائع کریں

 
وائس آف چکوال (VOC) © 2007-2023. All Rights Reserved. Powered by Blogger
Top