ٖ 12سال قبل چوری ہونے والی کارپکڑلی گئی وائس آف چکوال (VOC)


چکوال (ساجد بلوچ سے)محمد بن اشرف ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر چکوال کی ہدایات پرضلع چکوال کی اے وی ایل ایس ٹیم جو عبدالقیوم خان ایس ایچ او ڈوہمن کے ہمراہ خانپور تھانہ ڈوہمن پکٹ پر موجود تھے کہ دوران چیکنگ و پڑتال ایک کار کورے برنگ سلور جسکو روک کر  انجن چیسز نمبرز بذریعہ اے وی ایل ایس سسٹم چیک کیا گیا تو گاڑی  جو مقدمہ نمبر 484/2008  تھانہ رحمانیہ ضلع گجرات سے چوری شدہ پائی گئی جسکو 12سال بعد برآمد کر کے تھانہ ڈوھمن بند کرادیا گیا۔

جسکے بعد تھانہ اور مالکان سے رابطہ کرنے پر تصدیق بھی ہوگئی کہ انکی گاڑی گجرات سے 12 سال قبل چوری ہوئی تھی ۔

گاڑی اصل میں گجرات رجسٹریشن GTL/796 ہے لیکن گاڑی کے کراچی کے جعلی نمبر کی پلیٹ بنواکر لگائی گئی ہیں۔

گاڑی کو چیسز نمبر سے ٹریس کرلیا گیا اور مالکان سے رابطہ کرنے پر تصدیق بھی ہوگئی کہ انکی گاڑی گجرات سے چوری ہوئی تھی اور تاحال نہ ملی ہے۔

محمد بن اشرف ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر چکوال کی ہدایات پر عبدالقیوم خان ایس ایچ او ڈوہمن نے گاڑی کے اصل مالکان کو بلوا لیا گیا ہے اور سپرداری کراکر گاڑی انکے حوالے کردی جائیگی

محمد بن اشرف ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر چکوال کی طرف سے ایس ایچ او ڈوہمن اور اے وی ایل ایس ٹیم کو شاباش۔ 

0 Comments:

ایک تبصرہ شائع کریں

 
وائس آف چکوال (VOC) © 2007-2023. All Rights Reserved. Powered by Blogger
Top