ٖ لاک ڈاؤن: میرپور خاص میں حاملہ خاتون بھوک سے جاں بحق وائس آف چکوال (VOC)


سندھ کے ضلع میرپور خاص کے علاقہ جھڈو میں غربت وبھوک کے باعث 45سالہ حاملہ خاتون روبینہ انتقال کرگئی۔

شوہر اللہ بخش بروہی نے بتایا کہ متوفیہ چھ بچوں کی ماں اور پانچ ماہ کی حاملہ تھی، لاک ڈاون کی وجہ سے بے روزگار ہوں جس کی وجہ سے بیوی پریشان تھی۔

شوہر کے مطابق چوبیس گھنٹے سے گھر میں کھانے پینے کے لیے کچھ نہیں تھا، بیوی کی تدفین بھی علاقے کے لوگوں نے چندہ کرکے کی ہے۔

واضح رہے کہ سندھ میں کچھ روز سے جگہ جگہ احتجاج ہورہا ہے جس میں شرکاء کا کہنا ہے کہ ہم بھوک سے مررہے ہیں لیکن سندھ حکومت کوئی راشن یا ضروریات زندگی کا سامان نہیں دے رہی۔

دوسری جانب کچھ روز قبل میر پور خاص میں احساس پروگرام کے تحت 12 ہزار روپے فی کس کی تقسیم ہوئی جس میں پیپلزپارٹی کے رہنماؤں نے یہ ظاہر کرنے کیلئے یہ پروگرام انکا ہے، بینرز لگالئے جس پر ایک سوشل میڈیا صارف کا کہنا تھا کہ
میر پور خاص میں حاملہ عورت بھوک سے مرگئی لیکن سندھ حکومت بجائے لوگوں کو راشن دینے کے احساس پروگرام کا کریڈٹ لینے میں مصروف ہے۔ اگر سندھ حکومت اور کچھ نہیں کرسکتی تو کم از کم پیپلزپارٹی بھوک سے مرنیوالے لوگوں کو اس پروگرام کا شعور ہی دیدے کہ کیسے اسکے لئے اپلائی کرنا ہے۔



0 Comments:

ایک تبصرہ شائع کریں

 
وائس آف چکوال (VOC) © 2007-2023. All Rights Reserved. Powered by Blogger
Top