ٖ شاید دنیا تیسری جنگ عظیم کی طرف گامزن وائس آف چکوال (VOC)
ہیڈ لائن

2:26 PM استاد کا احترام


گارڈین نیوز پیپر کیمطابق ، نیو ورلڈ آرڈر لاگو ہو چکا ، دنیا کا ہر ملک اب اسکو اپنے انداز میں نافذ کرےگا ، چین ڈیجیٹل کرنسی مارکیٹ کر رہا ہے جس پر تحریر ہے ( ون ورلڈ ، ون ہارٹ ، ون گولڈ ) ۔ ۔ ۔ 
امریکہ لبرا نامی ڈیجیٹل کرنسی مارکیٹ میں لا رہا ہے ۔

وقت آ چکا ہے کہ ہر مسلمان ، اللہ کی رسی کو مضبوطی سے تھام لے ،اللہ‎ کی طرف لوٹے ۔ ۔ ۔  تفرقے بازی ، ہر طرح کی جہالت ختم کر کے ایک ہو جاۓ ، پوری دنیا دجالی نظام میں داخل ہو چکی ہے ۔ ۔ ۔
 پاکستان کو بھی اسی دجالی دنیا کے ساتھ چلنا ہے ، سنبھل کر ، پاکستان ، اسلام ، مسلمان کے مفاد کو ہر صورت مقدم رکھا جاۓ ۔

سعودی عرب میں ( نیو عرب سپرنگ ) کے ذریعے تباہی شروع ہے ، عریبین نیوز کیمطابق سعودی فنانس منسٹر محمّد الجیدان نے کہا ہے کہ ملک شدید کرائسز میں آ چکا ہے ، پیسے ختم ، حج و عمرہ بند ہے ، کمائی کا تیل کے علاوہ کوئی طریقہ کار نہیں ، معیشت ختم ، کرنسی ڈی ویلیو کرنی پڑیگی ، قرض لینے پڑیں گے ۔ 

ٹرمپ ، محمّد بن سلمان کو تیل کی جنگ ختم نہ کرنے پر امریکی افواج ، اسلحہ مدد ختم کرنے کی دھمکی کے ساتھ ، نوپیک بل کی بھی دھمکی لگا چکا ہے ۔ ۔ ۔ سعودیہ پر قطر کیخلاف سازش کا تاُثر‎ دیتے ہوےُ ، سازشی ٹولے نے سوشل میڈیا پر پوسٹ وائرل کروا دی کہ قطر میں فوج نے بغاوت کردی ہے ۔ ۔ ۔ یہ سعودیہ نیوز بریک کر رہا ہے ، سازشی ٹولے کیمطابق ۔ ۔ ۔ قطر کو دکھا کر سعودیہ کو ڈرایا ، دھمکایا جا رہا ہے ، تاکہ عرب ، امریکہ کے پیر پکڑ لیں ۔ ۔ ۔ سازشی پھر یہودی زائیونسٹ ہے ۔ ۔ ۔  یہ تو ابھی ٹیسٹ ہو رہے ہیں ، اصل تباہی تو کچھ عرصے بعد ہے ۔

وینز ویلا کے صدر نے میڈیا کے سامنے اعلان کیا ہے کہ امریکہ نے انکی حکومت کا تختہ الٹنے ، انکو مارنے کیلئے جو گروپ سمندری راستے سے بھیجا تھا ، اسکو پکڑا جا چکا ہے ، سمندری راستے سے تیرہ حملہ آور داخل ہو رہے تھے ، آٹھ حملہ آور مارے گئے ، باقی گرفتار ہو چکے ہیں ، ویڈیوز جاری ہو چکی ہیں ، ان حملہ آوروں  میں سے دو امریکن ، باقی لوکل لوگ شامل ہیں ۔ سونا ، تیل جہاں موجود ہوگا ، اسرائیل وہاں فساد برپا کرکے امریکہ کو گھسا دیگا ۔  

روسی انٹیلی جینس ایجنسی نے وینز ویلا کی مدد کی ہے ۔ 

ایکطرف اسرائیل ، ہر میدان میں امریکہ کو استعمال کرتا ہے فساد برپا کرنے کیلئے ، اب نیو ورلڈ آرڈر میں خود کو سپر پاور ثابت کرنے کیلئے ، امریکہ کو معاشی ، سماجی ہر طرح سے تباہ و برباد کر کے 50 ریاستوں میں تقسیم کرنے کا پلان بھی ساتھ ساتھ ہے ۔ ۔ ۔ ساؤتھ چینی پانیوں میں ہر صورت چین ، امریکہ جنگ ہوگی ۔ ۔ ۔ یہ تیسری جنگ عظیم کی ابتدا بھی ہو سکتی ہے ، امریکہ کی تباہی بھی ۔ ۔ ۔ کیونکہ دجالی مسیحا کی آمد سے قبل بڑی جنگیں ضروری ہیں ۔ ۔ ۔ یہاں پاکستان کو پھر امریکہ کی طرف سے کال موصول ہوگی یا امریکی وفد کی صورت میں ٩١١ طرز کی دھمکی دہرائی جاۓ گی ۔ ۔ ۔ پاکستان سے پوچھا جاۓ گا آپ امریکن کیمپ میں ہو یا چینی کیمپ میں ، امریکن کیمپ میں رہنے کی صورت میں سنہرے خواب دکھاۓ جائیں گے ، چینی دوستی چھوڑ کر ، ون بیلٹ ، ون روڈ ، سی پیک پروجیکٹ ختم کرنے کو کہا جاۓ گا ۔ ۔ ۔ چینی کیمپ میں رہنے کی صورت میں بد ترین معاشی پابندیاں ، کرنسی ڈی ویلیو ، بڑی سطح کی معاشی ، سماجی ، کرنسی کی جنگ میں پھنسا دیا جاۓ گا ۔

 بھارت کے لئے ہر طرف سے معاشی ، سماجی ، مذہبی ، داخلی ، خارجی ہر محاذ سے جو بری خبریں آ رہی ہیں اسکے پاس بھی آخری آپشن پاکستان کے ساتھ جنگ ہی بچتا ہے ، اسرائیل نے بھارت کو ان حالات میں پہنچایا ہی پاکستان سے جنگ کیلئے ہے ۔

 مقبوضہ کشمیر کی عوام لاک ڈاؤن ، بھارتی مظالم سے تنگ آ کر اٹھ کھڑی ہوئی ہے ، بھارتی آٹھ لاکھ کشمیر میں موجود فوج کیخلاف ۔ ۔ ۔ جمعہ کے روز بھارتی افواج کے  13 ہائی رینکرز مار دئیے ہیں ، کشمیری مجاھدین نے ، جھڑپیں رک نہیں رہیں ، مسلسل حملے جاری ہیں ، 25 سے 30 مزید بھارتی ہائی رینکرز مارے جانے کی خبریں ہیں ۔ ۔ ۔ بھارتی میڈیا یہ الزام پاکستان پر لگا رہا ہے ، ٹائمز آف انڈیا کیمطابق بھارتی آرمی چیف منوج مکھنڈ بھارتی عوام کو صبر کی تلقین کرتے ہوئے پاکستان کو پاکستان کے انداز میں جواب دینے کا کہ رہا ہے ، جبکہ پاکستان کا اس صورت حال سے کوئی تعلق نہیں ، انڈیا نہ لاک ڈاوُن کرتا ، نہ مظالم کرتا نہتے کشمیریوں پر ، نہ نوبت یہاں تک پہنچتی ، اس صورت حال کو کہتے ہیں تنگ آمد ، بجنگ آمد ۔ 

جنرل سکاٹ ملر جو امریکی و نیٹو افواج کو افغانستان میں لیڈ کرتے ہیں ، افغان طالبان کو خط لکھتے ہیں کہ اگر افغان طالبان نے حملے نہ چھوڑے تو بہت برے نتائج بھگتنا ہونگے ۔ ۔ ۔ خط ملتے ہی افغان طالبان نے ساؤتھ ہلمند میں ملٹری سینٹر پر حملہ کر کے افغان فوج و انٹیلی جنس کے 150 لوگ مار دئیے ہیں ، امریکہ کو پیغام یہ دیا گیا ہے کہ ہم تو معاہدے کی پاسداری کر رہے ہیں ، اشرف غنی اور بھارت کو سمجھائیں ، ورنہ کابل پر قبضہ کوئی مشکل نہیں ۔ ۔ ۔ امریکی اسلحہ ، ٹاپ سیکرٹ ڈاکومینٹس ، امریکی ایسٹس افغانستان میں موجود ہیں ، انکو امریکہ نہ چھوڑ سکتا ہے ، نہ لیکر جا سکتا ہے ۔ ۔ ۔ یہ امریکہ کا افغانستان سے افواج نکالنے کا آخری موقع ہے ۔ ۔ ۔ شاید معاہدہ پھر برباد ہونے جا رہا ہے ۔ 

اسرائیل ، انڈیا نہیں چاہتے ، امریکہ یہاں سے جاۓ ، پوری دنیا میں جب جنگ ہوگی تو بھارت ، اسرائیل افغان بارڈر سے بھی  پاکستانی افواج  کو انگیج کرنا چاہتے ہیں ، کچھ عرصہ مزید افغان طالبان یہ صورت حال برداشت کریں گے ، پھر کابل پر چڑھائی ، افغان طالبان كیجانب سے افغانستان پر اپنی حکومت کا اعلان کردیا جائے گا ۔ ۔ ۔ شام ،  ترکی و دیگر اسلامی ملکوں میں بھی جنگ ہی نظر آ رہی ہے ،  اسلامی ممالک ہوں یا  غیر اسلامی ممالک ، عوام سڑکوں پر ہے ،،، یا ممالک جنگ کی تیاری کر رہے ہیں ، یا حالت جنگ میں ہیں ۔ 

  اسوقت دنیا کے ایک ہی ملک میں سکون ہے ، یہ ملک پوری دنیا سے اپنی قوم کو بلا رہا ہے ، سر زمین مقدس میں امن ہے یہاں آ جاؤ ۔ ۔ ۔ اسرائیل ؟ ؟ ؟
نوٹ: پوسٹ سے متفق ہونا ضروری نہیں ہے

0 Comments:

ایک تبصرہ شائع کریں

:) :)) ;(( :-) =)) ;( ;-( :d :-d @-) :p :o :>) (o) [-( :-? (p) :-s (m) 8-) :-t :-b b-( :-# =p~ $-) (b) (f) x-) (k) (h) (c) cheer
Click to see the code!
To insert emoticon you must added at least one space before the code.

 
وائس آف چکوال (VOC) © 2007-2023. All Rights Reserved. Powered by Blogger
Top