ٖ سونا سمجھ کر رکھا گیا پتھر سونے سے بھی قیمتی دھات نکلی وائس آف چکوال (VOC)

سونا سمجھ کر رکھا گیا پتھر سونے سے بھی قیمتی دھات نکلی۔ آسٹریلیا میں ایک شخص نے کئی سال تک سونے کا پتھر سمجھ کر نادر پتھر شہابیہ سنبھال رکھا تھا
غیر ملکی میڈیا کے مطابق آسٹریلوی شہری ڈیوڈ ہول کو چار سال پہلے ایک پارک سے زنگ آلود، سرخی مائل رنگ کا بھاری پتھر ملا ۔ ڈیوڈ اسے مشکل سے اپنے گھر اٹھالائے اور کئی روز تک اسے توڑنے یا اس میں سوراخ کرنے کی کوشش کی۔ ڈیوڈ نے پتھر کو کاٹنے اور سوراخ کرنے کے لیے ہرحربہ استعمال کیا۔ طاقتور ڈرل مشین، کٹنگ مشین اور کئی طرح کے تیزاب بھی استعمال کئے تاکہ اندر سے سونا نکال سکیں۔ لیکن کوئی کامیابی نہ مل سکی
ہر طرح کی ناکامی کے بعد ڈیوڈ نے اس عجیب وغریب پتھر کے بڑے سے ٹکڑے کو کئی برس تک اس آس پر پاس رکھا کہ شاید یہ سونا ہے لیکن یہ پتھر سونا تو ثابت نہیں ہوا تاہم اس سے بھی قیمتی شے نکلا ۔ ماہرین اسے نایاب ترین شہابی پتھر قرار دے رہے ہیں۔ تحقیق کے بعد معلوم ہوا کہ یہ 17 کلوم کا یہ آسمانی پتھر4.6 ارب سال قدیم ہے ۔ ارضیات دانوں نے اسے نایاب ترین شہابی پتھر قرار دیا ہے جس میں فولاد کی غیرمعمولی مقدار موجود ہے۔ اس کے اندر قلمی صورت میں ایک دھاتی معد کونڈریولز موجود ہے جو ایک حیرت انگیز شے ہے۔
لیکن اب بھی معلوم نہ ہوسکا کہ یہ میٹیورائٹ یا شہابی ٹکڑا آخر کہاں سے آیا؟ اورزمین پر کتنے عرصے سے موجود ہے۔ کاربن ڈیٹنگ کے ابتدائی تخمینوں سے معلوم ہوا ہے کہ یہ زمین پر 100 سے 1000 سال سے موجود ہے۔
سائنس دانوں نے تحقیق کے بعد اسے ’میری بورو شہابی پتھر‘ کا نام دیتے ہوئے اسے سونے، چاندی اور پلاٹینم سے بھی قیمتی قرار دیا

0 Comments:

ایک تبصرہ شائع کریں

 
وائس آف چکوال (VOC) © 2007-2023. All Rights Reserved. Powered by Blogger
Top