ٖ بھارتی شخص نے اپنی دوست کا گلا کاٹ کر ویڈیو سوشل میڈیا پرڈال دی وائس آف چکوال (VOC)
ہیڈ لائن

2:26 PM استاد کا احترام

 

نئی دہلی: بھارت میں ایک شخص نے اپنی دوست کا گلا کاٹ کر ویڈیو سوشل میڈیا پر پوسٹ کردی۔

بھارتی میڈیا کے مطابق مدھیہ پردیش سے تعلق رکھنےوالے شخص ابھیجیت پٹید نے اپنی دوست شلپا جھاریا کو قتل کیا اور گلا کٹی لاش کی ویڈیو سوشل میڈیا پر پوسٹ کردی۔ابھیجیت نے ویڈیو کے ساتھ ’ بے وفائی نہیں کرنےکا ‘ اور’بابوجنت میں پھرملیں گے‘ کا پیغام بھی لکھا۔ پولیس ابھیجیت کو گرفتار کرنے کے لیے چھاپے مار رہی ہے۔

ملزم نے ایک ویڈیو میں یہ بھی کہا کہ شلپا جھاریا کے اس کے بزنس پارٹنر جتیندر کمار اور اس کے ساتھ تعلقات تھے۔ شلپا نے جتیندر سے 12 لاکھ روپے ادھار لیے اور جبل پور فرار ہو گئی۔ جتیندر کی ہدایت تھی کہ لڑکی کو قتل کرنا ہے۔

چند روز قبل بھی بھارت میں ایک شخص نے اپنی گرل فرینڈ کو قتل کرے لاش کے 35 ٹکڑے کردئیے تھے۔

0 Comments:

ایک تبصرہ شائع کریں

:) :)) ;(( :-) =)) ;( ;-( :d :-d @-) :p :o :>) (o) [-( :-? (p) :-s (m) 8-) :-t :-b b-( :-# =p~ $-) (b) (f) x-) (k) (h) (c) cheer
Click to see the code!
To insert emoticon you must added at least one space before the code.

 
وائس آف چکوال (VOC) © 2007-2023. All Rights Reserved. Powered by Blogger
Top