ٖ بس اب بہت ہو گیا ،عمران خان ؛اصل گھڑی بھی منظر عام پر آگئی وائس آف چکوال (VOC)
ہیڈ لائن

2:26 PM استاد کا احترام

 

سابق وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ بس اب بہت ہو گیا ہے۔

عمران خان کی جانب سے اپنے آفیشل اکاونٹ سے ٹوئٹ کیا گیا کہ کل جیو چینل نے ہینڈلرز کے تعاون سے بے بنیاد کہانی کے ذریعے مجھ پر بہتان لگایا، یہ کہانی مشہور فراڈ اور عالمی مطلوب مجرم کی طرف سے تیار کی گئی ہے۔

میں نے اپنے وکلاء سے بات کی ہے، میں جیو، خانزادہ اور جعلساز کے خلاف نہ صرف پاکستان بلکہ برطانیہ اور یو اے ای میں بھی مقدمہ کروں گا۔

لاہور میں سینئر صحافیوں سے گفتگو میں عمران خان نے کہا کہ توشہ خانہ کی گھڑی اسلام آبادمیں فروخت کی گئی تھی جس کا ثبوت موجود ہے۔


جیو نیوز کے پروگرام آج شاہزیب خانزادہ کے ساتھ کے میزبان شاہزیب خانزادہ نے عمران خان کے الزامات پر کہا ہے کہ چیئرمین پی ٹی آئی جس عدالت میں جانا چاہیں جائیں ہم سامنا کریں گے۔

گزشتہ روز جیو نیوز عمران خان کی جانب سے بطور وزیراعظم توشہ خانہ کے تحفے فروخت کرنے والے یو اے ای میں مقیم پاکستانی عمر فاروق کو سامنے لایا تھا۔

جیو نیوز کے پروگرام میں عمر فاروق نے بتایا تھا کہ انہیں عمران خان کے دور کے مشیر برائے احتساب نے انہیں فون کر کے بتایا کہ بہت قیمتی تحائف ہیں جو ہم فروخت کرنا چاہتے ہیں، یہ تحائف فرح جمیل کے ذریعے فروخت کیے گئے تھے۔

0 Comments:

ایک تبصرہ شائع کریں

:) :)) ;(( :-) =)) ;( ;-( :d :-d @-) :p :o :>) (o) [-( :-? (p) :-s (m) 8-) :-t :-b b-( :-# =p~ $-) (b) (f) x-) (k) (h) (c) cheer
Click to see the code!
To insert emoticon you must added at least one space before the code.

 
وائس آف چکوال (VOC) © 2007-2023. All Rights Reserved. Powered by Blogger
Top