ٖ دی ایجوکیٹر سکول ڈھڈیال کیمپس میں فیملی اینڈ فن گالہ کی تقریب کا انعقاد وائس آف چکوال (VOC)

ڈھڈیال(ڈاکٹرزاہدعباس چوہدری)دی ایجوکیٹر سکول ڈھڈیال کیمپس میں گزشتہ روز فیملی اینڈ فن گالہ کی تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں سکول کے بچوں نے اور سٹاف نے مختلف قسم کے شاہکار نمونے بنائے اور پیش کیے جن میں کارٹون کریکٹر,  جمپنگ کیسل,  میوزیکل شو,  بیلون سیٹنگ,  فریش فلاور سیٹنگ,  سٹل فوٹو گرافی, فیس پینٹنگ, میجک شو, ٹال میں, پتلی تماشہ, ائیر فلو گیٹ اینڈ فرنچ کلون اور بھوت بنگلہ وغیرہ شامل ہیں.  تقریب میں ٹیچرز کی طرف سے مختلف قسم کے سٹال بھی بچوں کے لیے لگائے گئے جبکہ تقریب میں بچوں کے والدین اور معززین علاقہ نے بھی شرکت کی.  والدین کی طرف سے اس تقریب کے انععقاد پر دی ایجوکیٹر سکول ڈھڈیال کیمپس کی انتظامیہ کا شکریہ ادا کیا گیا کیونکہ اس طرح کی سرگرمیوں سے تفریح کے ساتھ ساتھ بچوں کے اندر پوشیدہ صلاحیتوں کو سامنے لانے اور ان میں نکھار پیدا کرنے کے بچوں کو یکساں مواقع میسر ہوتے ہیں۔

0 Comments:

ایک تبصرہ شائع کریں

 
وائس آف چکوال (VOC) © 2007-2023. All Rights Reserved. Powered by Blogger
Top