چوآ سیدن شاہ( ملک عظمت حیات سے) تترال کہون میں فائرنگ، دو افراد زخمی، ملزم عاطف بیگ کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا۔ وجہ عناد پرانی دشمنی بتائی جاتی ہے۔ تفصیلات کے مطابق چوآ سیدن شاہ کے نواحی گاؤں کے رہائشی اعجاز حسین ولد محمد حسین قوم اعوان ساکن تترال کہون نے تھانہ چوآ سیدن شاہ میں درخواست دیتے
ہوئے مؤقف اختیار کیا کہ کراچی میں ملازمت کرتا ہوں اور بیٹے کی شادی کے لئے گائوں میں آیا ہوا تھا ۔
مورخہ 17-11-19بوقت 09:00بجے صبح میں اپنی جگہ پر گیٹ لگا رہا تھا کہ اتنے میں محمد عاطف بیگ ولد محمد آصف بیگ ساکن تترال کہون مسلح بندوق 12بور موقع پر آ گیا اور للکارا کہ وہ مجھے آج گیٹ لگانے کا مزہ چکھائے گا۔اسی دوران اس نے سیدھا فائر بانیت قتل مجھ پر کیا جس کے چھرے میری دائیں ٹانگ کے مختلف حصوں پر لگے۔فائر کی آواز سن کرمیرابیٹا عمران اعجاز فوری طور پر موقع پر آ یا تو اس پر بھی عاطف بیگ نے سیدھا فائر بانیت قتل کیا جو کہ چھرے اس کی بائیں ٹانگ پر لگے جس سے وہ بھی گر گیا۔ محمد عاطف بیگ گیٹ پر بھی فائر کرتا رہا اور ہوائی فائرنگ بھی کرتا رہا جو کہ فائرنگ کی آواز سن کر ظفر اقبال اور محمد طارق بھی موقع پر آ گئے جنہوں نے تمام وقوعہ اپنی آنکھوں سے دیکھا۔ ملزم عاطف بیگ کے خلاف ایس آئی ملک اسلم لاپھی نے مقدمہ زیر دفعہ 324 ت پ درج کر لیا ۔ ملزم کی گرفتاری کے لئے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔

0 Comments:
ایک تبصرہ شائع کریں