چوآسیدن شاہ (سید طلحہ فاروق )اسسٹنٹ کمشنر چوآسیدن شاہ محمد اکبر نے کہا ہے کہ صاف اور سرسبز ماحول ترقی پسند معاشرہ کی نشاندہی کرتا ہے ہمیں اپنے ماحول کو پاک کرنے کے لئے وزیراعظم پاکستان عمران خان کے کلین اینڈ گرین پاکستان مہم میں کلیدی کردار ادا کرنا ہوگا میونسپل کمیٹی چوآسیدن شاہ سے وابستہ تمام ملازمین تحصیل بھر میں کلین اینڈ گرین پاکستان مہم کو کامیاب بنانے کے لئے تمام سرکاری اداروں کی معاونت اور راہنمائی کرنے میں بھرپور کردار ادا کریں گے یہ بات انھوں نے میونسپل کمیٹی چوآسیدن شاہ میں وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کی جانب سے صاف اور سرسبز مہم کے آغاز کے سلسلہ میں منعقدہ سیمنار سے خطاب میں کہی انھوں نے کہا کہ شہری آبادی میں میونسپل کمیٹی اور دیہاتی آبادی میں تحصیل کونسل لیول پر کام کیا جائے گا اور معاشرے کے ہر فرد کو کم ازکم ایک پودا لگا کر اس میں ضرور حصہ لینا چاہئے تاکہ آنے والی نسلوں کوہم صاف اور شفاف ماحول دے سکیں انھوں نے کہا کہ ہمیں اپنے خاندان کے تمام افراد کو کلین اینڈ گرین پاکستان موبائل ایپ میں بھی رجسٹر ہو کر اپنی تمام سرگرمیوں کو اپلوڈ کریں تاکہ ہم بھی کلین گرین چمپیئن کی دوڑ میں شامل ہو سکیںسیمنار میں تحصیل کے تمام محکموں کے افسران ،ملازمین اور سول سوئٹی کے افراد نے بھرپور شرکت کی بعد ازاں اسسٹنٹ کمشنر چوآسیدن شاہ محمد اکبر کی قیادت میںمیونسپل کمیٹی چوآسیدن شاہ سے ایک ریلی بھی نکالی گئی جس میں صوبائی محکموں کے افسران ، ملازمین سول سوسائٹی کے افراد اور طلباءنے بھی حصہ لیا۔
|
---|
وائس آف چکوال
»
کلرکہار
» صاف اور سرسبز ماحول ترقی پسند معاشرہ کی نشاندہی کرتا ہے ، اسسٹنٹ کمشنر چوآسیدن شاہ
سبسکرائب کریں در:
تبصرے شائع کریں (Atom)
0 Comments:
ایک تبصرہ شائع کریں