ظلم کی انتہا کراچی میں اغوا کار بچے کی آنکھوں میں ایلفی ڈال کر چھوڑ کر فرار ہو گئے۔تفصیلات کے مطابق کراچی کے علاقہ علاقے کورنگی میں نامعلوم ملزمان نے سفاکیت کی انتہا کردی، مغوی 8 سالہ بچے کی آنکھوں میں ایلفی ڈال کر اسے چھوڑ کر فرار ہوگئے۔ اتوار کو رات گئے کورنگی کے سندھ گورنمنٹ اسپتال میں ایک 8 سالہ بچے کو لایا گیا جس کی آنکھوں میں نامعلوم افراد نے ایلفی ڈال دی تھی۔
بچے کو لانے والے افراد نے بتایا کہ عوامی کالونی کے علاقے میں نامعلوم افراد بچے کو چھوڑ گئے تھے اور اس کی آنکھوں میں ایلفی ڈالی ہوئی تھی۔
پولیس حکام کا کہنا ہے کہ فوری طور پر ڈاکٹروں نے بچے کو طبی امداد فراہم کی اور اس کی آنکھوں سے ایلفی صاف کردی گئی۔ تاہم بچے کے وارثوں کے بارے میں فوری طور پر معلوم نہیں ہوسکا جس کے بعد بچے کو صارم برنی ویلفیئر ٹرسٹ کے حوالے کردیا گیا۔
بعد ازاں ٹی وی چینلز پر خبر نشر ہونے کے بعد بچے کے ورثا نے پولیس سے رابطہ کیا تو انھوں نے بتایا کہ آٹھ سالہ حنان اتوار کی صبح آٹھ بجے گھر سے نکلا تھا جس کے بعد وہ گھر واپس نہیں آیا اور اس بارے میں اہل خانہ نے زمان ٹاؤن پولیس کو بھی آگاہ کردیا تھا۔
پولیس نے فوری طور پر ویلفیئر ٹرسٹ سے بچہ واپس بلایا اور والدین کے حوالے کردیا۔
|
---|
Related Posts
کراچی، پولیس اہلکار کی سرعام گداگر خاتون کو شراب پلانے کی کوشش
ایس ایس پی ساؤتھ اسد رضا کھلے عام شراب کی بوتل نکال کر پینے اور خاتون گدا گر سے بدتمیزی کرنے و[...]
جب بلی چوزوں کی ماں بنی! حیرت انگیز ویڈیو
یوں تو اکثر بلیاں مرغیوں کے پیچھے دوڑتی نظر آتی ہیں اور انھیں شکار بنانے کی کوشش کرتی ہیں، مگ[...]
میری بیٹی کو ہاتھ کیوں لگایا؟ دوران پرواز مسافر لڑ پڑے
بھارت میں دوران پرواز مسافر لڑ پڑے جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔بھارتی میڈیا رپورٹس ک[...]
سیشن جج، دو بیٹوں اور بھانجے سمیت ڈیم میں نہاتے ڈوب گیا
سوہاوہ کے نجی ڈیم میں نہاتے ہوئے ایڈیشنل سیشن جج ان کے دو بیٹے اور بھانجا ڈوب کر جاں بحق ہو گئ[...]
فرسٹ ایئر کی طالبہ کو پرنسپل نے درندگی کا نشانہ بنا ڈالا
پنجاب کے شہر میاں چنوں میں فرسٹ ایئر کی طالبہ کو ٹیچر نے درندگی کا نشانہ بنا ڈالا۔اہل خانہ کے [...]
سبسکرائب کریں در:
تبصرے شائع کریں (Atom)
0 Comments:
ایک تبصرہ شائع کریں
Click to see the code!
To insert emoticon you must added at least one space before the code.