حافظ آباد (راجہ گل)حافظ آباد سے خبر شامل کرتے ہیں جہاں پر نواحی قصبہ جلالپور بھٹیاں کے محلہ امامکو ٹاؤن کے رہائشی رانا صدیق احمد کا چار سالہ بچہ فرحان احمد اپنے گھر کے پاس گلی میں کھیل رہا تھا۔ دو نامعلوم موٹر سائیکل سوار ملزمان نے بچے کو کوئی کھانے والی چیز دے کے بہلایا پھسلایا اور اٹھا کر قریب واقع ایک خالی حویلی میں لے گئے جہاں بچے کے ساتھ بدفعلی کی۔ جب بچہ خون میں لت پت ہوگیا اور تکلیف سے کراہنے لگا تو اسے واپس گلی میں چھوڑ کر فرار ہو گئے۔ جہاں سے بچہ لہو لہان حالت میں روتے ہوئے اپنے گھر پہنچا۔بچے کے والد نے داد رسی کیلئے پولیس تھانہ جلالپوربھٹیاں میں درخواست دی جس پر دو نامعلوم ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر کے ملزمان کی تلاش شروع کر دی گئی۔ بچے کو تشویشناک حالت میں میڈیکل کیلئے ڈی ایچ کیو ہسپتال حافظ آباد منتقل کر دیا گیا۔
Related Posts
کراچی، پولیس اہلکار کی سرعام گداگر خاتون کو شراب پلانے کی کوشش
ایس ایس پی ساؤتھ اسد رضا کھلے عام شراب کی بوتل نکال کر پینے اور خاتون گدا گر سے بدتمیزی کرنے و[...]
جب بلی چوزوں کی ماں بنی! حیرت انگیز ویڈیو
یوں تو اکثر بلیاں مرغیوں کے پیچھے دوڑتی نظر آتی ہیں اور انھیں شکار بنانے کی کوشش کرتی ہیں، مگ[...]
میری بیٹی کو ہاتھ کیوں لگایا؟ دوران پرواز مسافر لڑ پڑے
بھارت میں دوران پرواز مسافر لڑ پڑے جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔بھارتی میڈیا رپورٹس ک[...]
سیشن جج، دو بیٹوں اور بھانجے سمیت ڈیم میں نہاتے ڈوب گیا
سوہاوہ کے نجی ڈیم میں نہاتے ہوئے ایڈیشنل سیشن جج ان کے دو بیٹے اور بھانجا ڈوب کر جاں بحق ہو گئ[...]
فرسٹ ایئر کی طالبہ کو پرنسپل نے درندگی کا نشانہ بنا ڈالا
پنجاب کے شہر میاں چنوں میں فرسٹ ایئر کی طالبہ کو ٹیچر نے درندگی کا نشانہ بنا ڈالا۔اہل خانہ کے [...]
سبسکرائب کریں در:
تبصرے شائع کریں (Atom)
0 Comments:
ایک تبصرہ شائع کریں
Click to see the code!
To insert emoticon you must added at least one space before the code.