ٖ ہمارے گھروں کو آگ لگائی جارہی ہے، دہلی کے مسلمانوں کی مدد کے لئے حکومت سے دہائی وائس آف چکوال (VOC)
ہیڈ لائن

2:26 PM استاد کا احترام


سر ہمارے گھروں کو آگ لگائی جا رہی ہے ہماری مدد کی جائے، دہلی فسادات میں مسلمان شہریوں کی حکومت کو دہائی۔

لیک ہونے والی فون کالز میں سنا جا سکتا ہے کہ دہلی کے رہاشی مسلمان پولیس سے مدد طالب کر رہے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق دہلی میں متنازع شہریت قانون پر ہونے والے فسادات میں مسلمانوں کی طرف سے پولیس کو مدد کے لئے کی جانے والی فون کالز لیک ہو گئی۔

فون کالز میں سنا جا سکتا ہے کہ ایک خاتون پولیس کو اطلاع کر رہی ہے کہ ہماری مدد کریں وہ لوگ گھروں میں گھس رہے ہیں اور ہمارے گھر جلائے جا رہے ہیں۔

ایک اور خاتون پولیس کو کال کر کے بتا رہی ہے کہ گلیوں میں فائرنگ ہو رہی ہے، ہندو جتھے پیٹرول بم گھروں میں پھینک رہے ہیں ہماری مدد کی جائے۔

اس سب کے باوجود مودی انتظامیہ حرکت میں نہیں آئی بلکہ پولیس نے ہندو بلوائیوں کے ساتھ مل کر مسلمانوں کو اذیت پہنچائی۔

0 Comments:

ایک تبصرہ شائع کریں

:) :)) ;(( :-) =)) ;( ;-( :d :-d @-) :p :o :>) (o) [-( :-? (p) :-s (m) 8-) :-t :-b b-( :-# =p~ $-) (b) (f) x-) (k) (h) (c) cheer
Click to see the code!
To insert emoticon you must added at least one space before the code.

 
وائس آف چکوال (VOC) © 2007-2023. All Rights Reserved. Powered by Blogger
Top