اقراء کائنات کی پراسرار ہلاکت کا معاملہ، اقراء کائنات کی پوسٹ مارٹم رپورٹ منظر عام پر آگئی۔
تفصیلات کے مطابق پوسٹ مارٹم رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ کائنات کی موت بھوکا پیاسا رکھنے کی وجہ سے ہوئی ہے اور اسکی موت بھوک کی وجہ سے ہوئی ہے جبکہ کائنات کے پیٹ سے زہر خورانی، نشے کے لئے نمونے فرانزک لیبارٹری بھجوا دئیے گئے ظاہری طور پر جسم پہ تشدد کے نشانات نہیں پائے گئے۔
واضح رہے کہ کاشانہ سے بیاہ کر جانے والی اقرائکائنات کی شادی جون2019 میں کچا جیل روڈ کے عابد نامی شخص سے ہوئی تھی، کاشانہ کی سابق سپرنٹنڈنٹ افشاں لطیف کا کہنا تھا کہ یہ شادی اقرائکائنات کی پسند سے ہوئی تھی،شادی کیایک ماہ بعد ہی گھر میں گھریلو ناچاقی پیدا ہوگئی تھی۔
کاشانہ کی سابق سپرنٹنڈنٹ افشاں لطیف نے الزام لگایا تھا کہ کائنات کو سب نے مل کر ثبوت مٹانے کی نیت سے قتل کیا۔
اقرا کائنات کو بیمار ہونے پر بلقیس ایدھی سینٹر لاہور سے گنگا رام اسپتال منتقل کیا گیا تھا جہاں وہ 5 فروری کو انتقال کرگئی تھیں۔
دوسری جانب ہیڈ آف ڈیڈ ہاؤس جناح اسپتال لاہور ڈاکٹر فرحت کا کہنا ہے کہ اقرا کو کئی روز تک بھوکا اور پیاسا رکھا گیا اتنے بڑے شہر میں یہ ایک ناقابل یقین واقعہ ہے۔
0 Comments:
ایک تبصرہ شائع کریں