تلہ گنگ (نذرحسین چوہدری)گورنمنٹ سٹی ہسپتال میں بالاآخر ڈائلاسسز مشینیں فعال کردی گئیں - صوبائی وزیر معدنیات حافظ عمار یاسر نے افتتاح کیا - اس موقع پر ڈپٹی کمشنر چکوال عبدالستار عیسانی، اسسٹنٹ کمشنر تلہ گنگ حافظ محمد عمران ، حاجی طلحہ زبیر ، حاجی عمر حبیب ایم ایس سٹی ہسپتال داکٹر عبدالرزاق ، چیئرمین انجمن تحفظ حقوق شہریاں قاضی عبدالقادر، صدر تلہ گنگ پریس کلب چودھری نذر ھسین ، صدر الیکٹرانک میڈیا محسن قیوم شیخ، جنرل سیکرٹری محبوب حسین جراح ، ٹی ٹائمز نیوز کے سینئر اینکر ملک عمران کریم و دیگر شخصیات بھی موجود تھیں ۔فعال ہونے والی دو ڈائلاسسز مشینیں دو مخیئر شخصیات ملک ممتاز گٹال اور ملک عظمت حیات نے تین سال قبل عطیہ کی تھیں - تاہم ہسپتال کا بجٹ نہ ہونے سے یہ میشینیں غیر فعال تھیں -صوبائی وزیر معدنیات حافظ عمار یاسر نے ڈایلاسسز مشینوں کو فعال کرنے میں خصوصی دلچسپی لی اور حکومت پنجاب سے اس مد میں ڈیڑھ کروڑ روپے گرانٹ لیکر ہسپتال انتظامیہ کو دی.۔
ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال چکوال سے ڈائلاسسز مشینوں کو چلانے والا عملہ کی ڈیوٹی سٹی ہسپتال میں لگائی گئی - اور ڈائلاسسز مشینیں فعال کر دی گئیں - اففتاح کے بعد صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے صوبائی وزیر حافظ عمار یاسر نے کہا کہ الحمداللہ آج تلہ گنگ و لاوہ کے گردوں کے مرض میں مبتلا ان سینکڑوں مریضوں کو بڑی سہولت میں اللہ پاک نے ہمیں سرخرو کیا - ان شاءاللہ ہسپتال میں مزید مشینیں انسٹال کی جائیں گی - اس موقع پر شہریوں نے ٹی ٹائمز نیوز سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ ڈائلاسسز مشینوں کے فعال ہونے سے راولپنڈی اسلام آباد جانے والے سیکنڑوں مریضوں کو سہولت ملے گی .
ڈائلاسسز مشینیں فعال ہونے سے تلہ گنگ اور لاوہ کے مریضوں کو سہولت ملے گی - ہر روز دو مریضوں کے ڈائلاسسز کئے جائیں گے - ہسپتال میں مزید تین ڈائلاسسز مشینوں کی تنصیب کےلئے ہسپتال انتظامیہ نے سرکاری حکام کو آگاہ کر دیا ہے جس پر توقع ہے کہ بہت جلد مزید تین مشینیں بھی جلد ہسپتال کو مہیا کر دی جائیں گی۔
0 Comments:
ایک تبصرہ شائع کریں