ٖ ۔۔۔۔مگر اسلام نے تو ملاوٹ سے بہن کی وراثت کھانے سے بھی منع کیا ہے وائس آف چکوال (VOC)


تحریر: نذرحسین عاصم
کل کسی جگہ پڑھ رہا  تھا  کہ کوررونا وائرس جو کہ چین میں پنجے گاڑ رہا اور بہت سی اموات بھی ہو چکیں اس وائرس کے پھیلنے کی بنیادی وجہ جو بیان کی گئی کہ سانپ چمگادڑ وغیرہ وغیرہ کھانے یا ان کا سوپ پینے سے یہ وبا پھیلی ۔ ہمارے کچھ بھائیوں نے اسلام میں حرام جانوروں کے کھانے کی ممانعت اور اسلامی احکامات کی روگردانی سے اس وباء کو تعبیر کیا۔ بلاشبہ میرا دین اسلام مکمل ضابطہ حیات اس کی بتائی ہوئی قیود میں مکمل نوع انسانی کی بھلائی ۔ مگر انتہائی معزرت کیساتھ اللہ پاک بنی نوع انسان ۔ مسلمانوں پہ اور خصوصاً پاکستانیوں پہ اپنا کرم و فضل فرماۓ مگر اسلام نے تو ملاوٹ سے بہن کی وراثت کھانے سے اپنے بھائی کا حق غصب کرنے سے زخیرہ اندوزی سے بناۓ گئے مال سے ۔ رشوت چوری کے پیسے سے کھاۓ گئے ایک لقمہ سے بھی منع فرمایا ہے ۔ بطور پاکستانی مردہ جانوروں کی ہڈیوں کا کوکنگ آئل سے لیکر مصالحوں میں پسی ہوئی اینٹیں تک ہم کھا رہے اللہ پاک ہمیں کسی ایسے وائرس کے  امتحان و آزمائش میں نہ ڈالے  اور ہمیں ہدایت نصیب فرماۓ ۔آمین

0 Comments:

ایک تبصرہ شائع کریں

 
وائس آف چکوال (VOC) © 2007-2023. All Rights Reserved. Powered by Blogger
Top