چکوال (ملک عظمت حیات سے) چکوال میں پولیس کی منشیات فروشوں کے خلاف کاروائیاں جاری۔ڈسٹرکٹ پولیس آفیسرمحمد بن اشرف کی ہدایت پر ایس ایچ او تھانہ صدر ملک افضل کی نگرانی میں تھانہ صدر پولیس نے کاروائی کرتے ہوئے،منشیات فروش ظفر اقبال عرف شیرا کو گرفتار کر کے اس کے قبضہ سے 1420گرام چرس برآمد کر لی۔ عوام کا ایس ایچ او تھانہ صدر کو خراج تحسین۔تفصیلات کے مطابق ملک افضل ایس ایچ او تھانہ صدر چکوال نے اپنی ٹیم کے ہمراہ تھوہا بہادر میں چھاپہ مار کر منشیات ظفراقبال کو گرفتار کر لیا ہے۔ ملزم کے قبضہ سے 1420گرام چرس برآمدہوئی۔ ملزم کا شمار راولپنڈی ڈویژن کے ٹاپ 10منشیات فروشوں میں ہوتا ہے۔ عوام نے ایسی کاروائیوں پر ایس ایچ او تھانہ صدرکو خراج تحسین پیش کیا ہے۔ اس موقع پر ایس ایچ اوملک افضل نے کہا کہ کوئی مجرم کتنا با اثر کیوں نہ ہوں قانون کی گرفت سے نہیں بچ سکتا ڈی پی او چکوال کی خصوصی ہدایت پر جرائم پیشہ افراد کے خلاف کی پولیس کی کاروائیاں جاری ہیں۔ صحافی جرائم کی نشاندہی کریں فوری کارروائی ہوگی، کوئی پولیس افسر سستی دکھا رہا ہے تو مجھے آگاہ کیا جائے، انہوں نے کہاکہ ہمیں سرکار نے عوام کے جان و مال کے تحفظ کے لئے اور جرائم پیشہ عناصر کے خاتمہ کیلئے قانون کی کرسی پر بٹھایا ہے، جرائم پیشہ عناصر کو علاقہ میں نہیں چھوڑیں گے بلکہ ان کا اصل گھر جیل ہے، انہوں نے کہا کہ اپنی ڈیوٹی کو اپنا ایک مشن بنا کر جرائم کی بیخ کنی کے لئے کام کیا ہے،علاقہ عوام تعاون کریں انشاء اللہ جرائم کو جڑ سے ختم کر دیں گے۔
|
---|
وائس آف چکوال
»
چکوال
» ڈسٹرکٹ پولیس آفیسرمحمد بن اشرف کی ہدایت پرمنشیات فروشوں کے خلاف کاروائیاں جاری
سبسکرائب کریں در:
تبصرے شائع کریں (Atom)
0 Comments:
ایک تبصرہ شائع کریں