شادی کے بعد کائنات کا کاشانہ سے کوئی تعلق نہیں رہا تھا، موت کا دکھ ہے مگر افشاں لطیف موت کو سیاسی رنگ دے رہی ہیں: چیئرمین دارلآمان عائشہ علی بھٹہ
تفصیلات کے مطابق چند روز قبل پر اسرار حالات میں وفات پانے والی بچی کائنات کے حوالے سے دارلآمان کی چیئرپرسن کا موقف سامنے آگیا ہے۔
عائشہ بھٹہ کے مطابق متوفی کائنات جُولائی 2015 میں عدالت کے حکم پہ دارلامان لاہور کے حوالے کی گئی، دارلامان لاہور میں سات ماہ قیام کے بعد فروری 2016 میں کاشانہ لاہور کے حوالے کی گئی۔
تفصیلات کے مطابق جُون 2019 میں افشاں لطیف (سپریٹینڈنٹ کاشانہ لاہور) نے اپنی پسند سے کائنات کی شادی کروا کے کائنات کو رخصت کر دیا جس کے بعد کائنات کا ادارے سے کوئی تعلق نہیں رہا، اور وہ اپنے خاوند کے ساتھ رہنے لگی۔ چیئرپرسن کا کہنا تھا کہ اِدارہ کائنات کی وفات پہ افسوس کا اِظہارکرتا ہے ۔
انہوں نے مزید کہا کہ کائنات کی وفات کی خبر کے بعد وزیر سوشل ویلفئیر کی ہدایات کے مطابق پوسٹ مارٹم کے آر ڈرز جاری کیے گئے ہیں اور باقاعدہ اِنکوائری کا آغاز کر دیا گیا ہے۔
اس معاملےکی مکمل طور پہ غیر جانبدارانہ تحقیق کروائی جا رہی ہے اور اگر معاملے میں کوئی شکوک و شُبہات پائے گئے تو عوام کے سامنے لائے جائیں گے۔
انہوں نے مزید کہا کہ سابقہ سپریٹینڈنٹ افشاں لطیف سارے معاملے کو سیاسی مقاصد کے لیے اِستعمال کرنے کی کوشش کر رہی ہیں اور اگر افشاں لطیف بے بُنیاد اِلزامات لگانے سے باز نہ آئی تو ادارہ اس سلسلے میں قانونی کاروائی کرنے کا پورا حق رکھتا ہے۔
واضح رہے کہ کچھ عرصہ قبل سابقہ سپریٹنڈنٹ کاشانہ افشاں لطیف نے انکشاف کیا تھا کہ عملے کی ملی بھگت سے یتیم خانے کی بچیاں جنسی تسکین لے لئے اعلی حکومتی عہدے داروں کو بھیجی جاتی ہیں۔دو روز قبل کائنات کی موت کی خبر سامنے آئی تھی ۔۔
|
---|
Related Posts
کراچی، پولیس اہلکار کی سرعام گداگر خاتون کو شراب پلانے کی کوشش
ایس ایس پی ساؤتھ اسد رضا کھلے عام شراب کی بوتل نکال کر پینے اور خاتون گدا گر سے بدتمیزی کرنے و[...]
جب بلی چوزوں کی ماں بنی! حیرت انگیز ویڈیو
یوں تو اکثر بلیاں مرغیوں کے پیچھے دوڑتی نظر آتی ہیں اور انھیں شکار بنانے کی کوشش کرتی ہیں، مگ[...]
میری بیٹی کو ہاتھ کیوں لگایا؟ دوران پرواز مسافر لڑ پڑے
بھارت میں دوران پرواز مسافر لڑ پڑے جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔بھارتی میڈیا رپورٹس ک[...]
سیشن جج، دو بیٹوں اور بھانجے سمیت ڈیم میں نہاتے ڈوب گیا
سوہاوہ کے نجی ڈیم میں نہاتے ہوئے ایڈیشنل سیشن جج ان کے دو بیٹے اور بھانجا ڈوب کر جاں بحق ہو گئ[...]
فرسٹ ایئر کی طالبہ کو پرنسپل نے درندگی کا نشانہ بنا ڈالا
پنجاب کے شہر میاں چنوں میں فرسٹ ایئر کی طالبہ کو ٹیچر نے درندگی کا نشانہ بنا ڈالا۔اہل خانہ کے [...]
سبسکرائب کریں در:
تبصرے شائع کریں (Atom)
0 Comments:
ایک تبصرہ شائع کریں
Click to see the code!
To insert emoticon you must added at least one space before the code.