![]()
چکوال (ذوالفقارمیرسے)چکوال پریس کلب کے منتخب عہدیداران کا ہنگامی اجلاس چئیرمن ارشد محمود عباسی کی صدارت میں منعقد ہوا۔اجلاس میں پریس کلب چکوال کے صدر یاسین چوہدری اور ذوالفقار میر نے بھی شرکت کی ۔
اس موقع پر ممبر پریس کلب سید قیصر بخآری کے ساتھ رکن قومی اسمبلی ذوالفقار دلہہ کے ناروا سلوک اور بدتمیزی کے واقعہ کے بعد پیدا ہونے والی صورت حال پر غور کیا گیا ۔اجلاس میں اس بات کا اعادہ کیا گیا کہ چکوال کے صحافیوں کے عزت و وقار پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا اور کسی شخص نے بھی طاقت یا اقتدار کے نشے میں صحافیوں کو دبانے کی کوشش کی تو اس کا بھرپور مقابلہ کیا جائے گا ۔
اجلاس میں اس امر پر اطمینان کا اظہار کیا گیا کہ چکوال کی تمام صحافتی تنظیموں اور سئینر صحافیوں نے ذوالفقار دلہہ کے ہتک آمیز رویے کی بھرپور مذمت کی ہے ۔چوآسیدن شاہ ۔تلہ گنگ۔ڈھڈیال۔لاوہ۔کلرکہار سمیت دیگر علاقوں سے جس طرح فرعونیت کے خلاف یک زبان ہو کر صحافیوں نے حق کی آواز بلند کی ہے ۔
اس سے اقتدار کے نشے میں چور آمرانہ مزاج کے حادثاتی لیڈر کی نیندیں حرام ہو گئ ہیں۔ضلع چکوال کے تمام صحافی ایک پیج پر ہیں اور کسی طالع آزما کو کامیاب نہیں ہونے دیں گے ۔
|
---|
وائس آف چکوال
»
چکوال
» چکوال کے صحافیوں کے عزت و وقار پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا، چکوال پریس کلب کا ہنگامی اجلاس
سبسکرائب کریں در:
تبصرے شائع کریں (Atom)
0 Comments:
ایک تبصرہ شائع کریں